{یَوۡمَ لَا یُغۡنِیۡ مَوۡلًی عَنۡ مَّوۡلًی شَیۡئًا وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾}
[يَوْمَ [ جس دن ] لَا يُغْنِيْ [ کام نہ آئے گا ] مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى [ کوئی ساتھی کسی ساتھی کے ] شَیۡئًا [ذرا بھی ] وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ [ اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی ]"
{اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰہُ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿٪۴۲﴾}
[اِلَّا مَنْ [ سوائے اس کے جس پر ] رَّحِمَ اللّٰهُ [ رحم کیا اللہ نے ] اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِيْزُ [ بیشک وہ ہی بالادست ہے ] الرَّحِيْمُ [ہمیشہ رحم کرنے والا ہے]"
{اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِ ﴿ۙ۴۳﴾}
[اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ [بیشک تھوہر کا درخت ]
غ ل ی : (ض) غلیا ۔ جوش مارنا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 45۔
ع ت ل : (ن،ض) عتلا ، سختی سے کھینچنا ، گھسٹینا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 47۔ عتل ۔ ترش رو ۔ سخت مزاج ۔{ عُتُلٍّۢ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِيْمٍ }(بد مزاج اس کے بعد ذات ) 68:13"
{طَعَامُ الۡاَثِیۡمِ ﴿ۖۛۚ۴۴﴾}
[طَعَامُ الْاَثِيْمِ [ گنہگار کا کھانا ہے ]"
{کَالۡمُہۡلِ ۚۛ یَغۡلِیۡ فِی الۡبُطُوۡنِ ﴿ۙ۴۵﴾}
[كَالْمُهْلِ [ پگھلی ہوئی دھات کی مانند ] يَغْلِيْ [ وہ ابلتا ہے ] فِي الْبُطُوْنِ [ پیٹوں میں ]"
{کَغَلۡیِ الۡحَمِیۡمِ ﴿۴۶﴾}
[كَغَلْيِ الْحَمِيْمِ [ جیسے گرم پانی کا ابلنا]