اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ الزخرف

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ  

{حٰمٓ ۚ﴿ۛ۱﴾} 

حٰمٓ ۚ

{وَ الۡکِتٰبِ الۡمُبِیۡنِ ۙ﴿ۛ۲﴾} 

[وَالْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ [ قسم ہے اس واضح کردینے والی کتاب کی ]"

{اِنَّا جَعَلۡنٰہُ قُرۡءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ۚ﴿۳﴾} 

[اِنَّا جَعَلْنٰهُ [ بیشک ہم نے بنایا اس (کتاب مبین ) کو ] قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا [ عربی قرآن ] لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ [ شاید کہ تم لوگ عقل سے کام لو]"

{وَ اِنَّہٗ فِیۡۤ اُمِّ الۡکِتٰبِ لَدَیۡنَا لَعَلِیٌّ حَکِیۡمٌ ؕ﴿۴﴾} 

[وَاِنَّهٗ [ اور بیشک وہ (قرآن ) ] فِيْٓ اُمِّ الْكِتٰبِ [ کتاب کی ماں (ماسٹر کاپی ) میں ہے ] لَدَيْنَا [ ہمارے پاس ] لَعَلِيٌّ [ یقینا (وہ قرآن ) بلند رتبہ ہے ] حَكِيْمٌ [ پر حکمت ہے ]

نوٹ ۔1: ام الکتب سے مراد وہ اصل کتاب ہے جس سے تمام انبیاء علیہم السلام پر نازل ہونے والی کتابیں ماخوذ ہیں ۔ اسی کو سورہ واقعہ میں کتاب مکنون (پوشیدہ اور محفوظ کتاب ) کہا گیا ہے اور سورہ بروج میں اس کے لئے لوح محفوظ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں یعنی ایسی لوح جس کا لکھا مٹ نہیں سکتا اور جو ہرقسم کی دراندازی سے محفوظ ہے ۔ (تفہیم القرآن )

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں