اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ الغافر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

{حٰمٓ ۚ﴿۱﴾} 

حٰمٓ  

نوٹ ۔ 1: یہاں سے (یعنی سورۃ المؤمن ) سے سورہ احقاف تک سات سورتیں حم سے شروع ہوتی ہیں ۔ ان کو حوامیم کہتے ہیں ۔ حضرت ابن مسعود ؓ نے فرمایا کہ حوامیم دیباج القرآن ہیں ۔ دیباج ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں ۔ مراد اس سے زنیت ہے۔ حضرت ابن عباسؓ  نے فرمایا کہ ہر چیز کا ایک مغز اور خلاصہ ہوتا ہے قرآن کا خلاصہ حوامیم ہیں ۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شروع دن میں آیۃ الکرسی اور سورہ مومن کی پہلی تین آیتیں پڑھ لے وہ اس دن ہر برائی اور تکلیف سے محفوظ رہے گا ۔ (معارف القرآن )

نوٹ۔ 2: کٹ حجتی کا مطلب یہ الٹے سیدھے اعتراضات جرنا ۔ سیاق وسباق سے الگ کرکے کوئی ایک لفظ یا فقرہ لے اڑنا اور اس سے طرح طرح کے نکتے پیدا کرکے شبہات والزامات کی عمارتیں کھڑی کرنا ۔ کلام کے اصل مدعا کو نظر انداز کرکے اس کو غلط معنی بہنانا تاکہ آدمی نہ خود بات کو سمجھے نہ دوسروں کو سمجھنے دے یہ طرز اختلاف صرف وہی لوگ اختیار کرتے ہیں جن کا اختلاف بدنیتی پر مبنی ہوتا ہے ۔ (تفہیم القرآن )"

{تَنۡزِیۡلُ الۡکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ الۡعَلِیۡمِ ۙ﴿۲﴾} 

[تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ [ اس کتاب کا اتارا جانا ] مِنَ اللّٰهِ [ اللہ (کی طرف ) سے ہے ] الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ [ جو بالا دست ہے جو جاننے والا ہے ]"

{غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَ قَابِلِ التَّوۡبِ شَدِیۡدِ الۡعِقَابِ ۙ ذِی الطَّوۡلِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۳﴾} 

[غَافِرِ الذَّنْۢبِ [ جو گناہ کو بخشنے والا ہے ] وَقَابِلِ التَّوْبِ [ اور جو توبہ کو قبول کرنے والا ہے ] شَدِيْدِ الْعِقَابِ ۙ [ جو سزا دینے کا سخت ہے ] ذِي الطَّوْلِ ۭ [ جو جود و کرم والا ہے]لَآ اِلٰهَ [ کوئی الہ نہیں ہے ] اِلَّا هُوَ ۭ [ مگر وہ ]اِلَيْهِ الْمَصِيْرُ [اس کی طرف ہی لوٹنا ہے-

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں