اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ صٓ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 

{صٓ وَ الۡقُرۡاٰنِ ذِی الذِّکۡرِ ؕ﴿۱﴾} 

[صٓ  وَالْقُرْاٰنِ [قسم ہے اس قرآن کی] ذِي الذِّكْرِ [جو نصیحت والا ہے]۔"

{بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ عِزَّۃٍ وَّ شِقَاقٍ ﴿۲﴾} 

[بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا [بلکہ وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا] فِيْ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ [گھمنڈ اور مخالفت میں ہیں]۔"

{کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوۡا وَّ لَاتَ حِیۡنَ مَنَاصٍ ﴿۳﴾} 

[كَمْ اَهْلَكْنَا [ہم نے کتنی ہی ہلاک کیں] مِنْ قَبْلِهِمْ [ان لوگوں سے پہلے] مِّنْ قَرْنٍ [جماعتوں میں سے] فَنَادَوْا [تو ان لوگوں نے پکارا] وَّ [حالانکہ] لَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ [پناہ گاہ (تلاش کرنے) کا کوئی بھی وقت نہیں تھا]۔

ل و ت (ن) لوتا: پوچھے بغیر خبر دینا۔

 لات حین: یہ موقعہ نہیں۔ یہ وقت نہیں۔ زیر مطالعہ آیت۔ 3۔ (الات زیادہ تر لائے نفسی جنس کی طرف استعمال ہوتا ہے)۔

ن و ص (ن) نوضا: بچنا۔ بھاگنا۔

 مناص :  اسم الظرف ہے۔ بھاگنے کی جگہ۔ پناہ گاہ۔ زیر مطالعہ آیت۔ 3۔"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں