{قُلۡ مَنۡ یَّرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قُلِ اللّٰہُ ۙ وَ اِنَّاۤ اَوۡ اِیَّاکُمۡ لَعَلٰی ہُدًی اَوۡ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۴﴾}
[قُلْ [آپ ﷺ کہیے] مَنْ يَّرْزُقُكُمْ [کون رزق دیتا ہے تم لوگوں کو] مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ [آسمانوں اور زمین سے] قُلِ [آپ ﷺ کہہ دیجئے] اللّٰهُ [(وہ) اللہ ہی ہے] وَاِنَّآ [اور بیشک ہم لوگ] اَوْ اِيَّاكُمْ [یا تم لوگ] لَعَلٰى هُدًى [ضرور ہدایت پر ہیں] اَوْ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ [یا کسی کھلی گمراہی میں ہیں]۔"
{قُلۡ لَّا تُسۡـَٔلُوۡنَ عَمَّاۤ اَجۡرَمۡنَا وَ لَا نُسۡـَٔلُ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾}
[قُلْ [آپ ﷺ کہیے] لَّا تُسْـَٔــلُوْنَ [تم لوگوں سے نہیں پوچھا جائے گا] عَمَّآ [اس کے بارے میں جو] اَجْرَمْنَا [ہم نے جرم کیا] وَلَا نُسْـَٔــلُ [اور ہم سے نہیں پوچھا جائے گا] عَمَّا [اس کے بارے میں جو] تَعْمَلُوْنَ [تم لوگ کرتے ہو]۔"
{قُلۡ یَجۡمَعُ بَیۡنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفۡتَحُ بَیۡنَنَا بِالۡحَقِّ ؕ وَ ہُوَ الۡفَتَّاحُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۲۶﴾}
[قُلْ : آپ کہیے][يَجْمَعُ : جمع کرے گا][بَيْـنَنَا: ہمارے مابین (سب کو)] [ رَبُّنَا: ہمارا رب][ ثُمَّ يَفْتَـحُ : پھر وہ فیصلہ کرے گا][بَيْـنَنَا: ہمارے درمیان][ بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ][ وَهُوَ الْفَتَّاحُ: اور وہی سارے فیصلے کرنے والا ][ الْعَلِـيْمُ : سب کچھ جاننے والا ہے]"
{قُلۡ اَرُوۡنِیَ الَّذِیۡنَ اَلۡحَقۡتُمۡ بِہٖ شُرَکَآءَ کَلَّا ؕ بَلۡ ہُوَ اللّٰہُ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۲۷﴾}
[قُلْ: آپ کہیے][ اَرُوْنِيَ: تم لوگ دکھاؤ مجھے][ الَّذِيْنَ: وہ لوگ جن کو ][ اَلْحَــقْتُمْ: تم لوگوں نے جوڑ دیا][ بِهٖ: اس کے ساتھ][ شُرَکَآءَ : بطور شریک][ كَلَّا : ہرگز نہیں][بَلْ هُوَ اللّٰهُ : بلکہ وہ اللہ ہی ہے][الْعَزِيْزُ: بالا دست ہے][ الْحَكِيْمُ: حکمت والا ہے]