اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡ رَسُوۡلِ اللّٰہِ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرۡجُوا اللّٰہَ وَ الۡیَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَ ذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیۡرًا ﴿ؕ۲۱﴾} 

[لَقَدْ كَانَ [یقینا ہو چکا] لَكُمْ [تمہارے لئے] فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ [اللہ کے رسول میں] اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ [ایک بھلائی والا نمونہ] لِّمَنْ [اس کے لئے جو] كَانَ يَرْجُوا [امید کرتا رہے] اللّٰهَ [اللہ (کی رحمت) کی] وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ [اور آخری دن (کے اجر) کی] وَذَكَرَ اللّٰهَ [اور یاد کرے اللہ کو] كَثِيْرًا [کثرت سے]۔"

{وَ لَمَّا رَاَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ ۙ قَالُوۡا ہٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَ صَدَقَ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ ۫ وَ مَا زَادَہُمۡ اِلَّاۤ اِیۡمَانًا وَّ تَسۡلِیۡمًا ﴿ؕ۲۲﴾} 

[وَلَمَّا [اور جب] رَاَ [دیکھا] الْمُؤْمِنُوْنَ [مومنوں نے] الْاَحْزَابَ  [لشکروں کو] قَالُوْا [تو انہوں نے کہا] ھٰذَا مَا [یہ وہ ہے جو] وَعَدَنَا [وعدہ کیا ہم سے] اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ [اللہ نے اور اس کے رسول ﷺ نے] وَصَدَقَ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗ ۡ [اور سچ کہا اللہ نے اور اس کے رسول ﷺ نے] وَمَا زَادَهُمْ [اور اس نے زیادہ نہیں کیا ان کو] اِلَّآ اِيْمَانًا [مگر بلحاظ ایمان لانے کے] وَّتَسْلِيْمًا [اور بلحاظ فرمانبرداری کرنے کے]۔"

{مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیۡہِ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ قَضٰی نَحۡبَہٗ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّنۡتَظِرُ ۫ۖ وَ مَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِیۡلًا ﴿ۙ۲۳﴾} 

[مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ [مومنوں میں سے] رِجَالٌ [کچھ ایسے مرد ہیں] صَدَقُوْا [جنہوں نے سچ کر دیا] مَا [اس کو] عَاهَدُوا اللّٰهَ [انہوں نے معاہدہ کیا اللہ سے] عَلَيْهِ  [جس پر] فَمِنْهُمْ مَّنْ [تو ان میں بھی ہیں جنہوں نے] قَضٰى [پورا کیا] نَحْبَهٗ [اپنی منت کو] وَمِنْهُمْ مَّنْ [اور ان میں وہ بھی ہیں جو] يَّنْتَظِرُ  [انتظار کرتے ہیں] وَمَا بَدَّلُوْا [اور انھوں نے تبدیلی نہیں کی] تَبْدِيْلًا [کچھ بھی تبدیلی]۔

ن ح ب(ض۔ ن) نحبا: شرط لگانا۔ نذر ماننا۔

 نحب  :نذر۔ منت۔ زیر مطالعہ آیت۔ 23۔"

{لِّیَجۡزِیَ اللّٰہُ الصّٰدِقِیۡنَ بِصِدۡقِہِمۡ وَ یُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ اِنۡ شَآءَ اَوۡ یَتُوۡبَ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿ۚ۲۴﴾} 

[لِّيَجْزِيَ اللّٰهُ [نتیجتاً بدلہ دے گا اللہ] الصّٰدِقِيْنَ [سچ کر دکھانے والوں کو] بِصِدْقِهِمْ [ان کی سچائی کے سبب سے] وَيُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِيْنَ [اور عذاب دے گا منافقوں کو] اِنْ شَآءَ [اگر اس نے چاہا] اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْهِمْ ۭ [یا توبہ قبول کرے گا ان کی] اِنَّ اللّٰهَ كَانَ [یقینا اللہ ہے] غَفُوْرًا [بے انتہا بخشنے والا] رَّحِيْمًا [ہرحال میں رحم کرنے والا]۔"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں