سورۃ السجدۃ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
{الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾}
الٓـمّٓ
{تَنۡزِیۡلُ الۡکِتٰبِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ؕ﴿۲﴾}
[تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ [اس کتاب کا اتارنا ہے] لَا رَيْبَ [کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے] فِيْهِ [جس میں] مِنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ [تمام جہانوں کے رب (کی طرف) سے]"
{اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ۚ بَلۡ ہُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰہُمۡ مِّنۡ نَّذِیۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ لَعَلَّہُمۡ یَہۡتَدُوۡنَ ﴿۳﴾}
[اَمْ [یا] يَقُوْلُوْنَ [وہ لوگ کہتے ہیں] افْتَرٰىهُ ۚ [انھوں ﷺ نے گھڑا ہے اس کو] بَلْ هُوَ الْحَـقُّ [بلکہ وہ ہی حق ہے] مِنْ رَّبِّكَ [آپ ﷺ کا رب (کی طرف) سے] لِتُنْذِرَ [تاکہ آپ ﷺ خبردار کریں] قَوْمًا [ایک ایسی قوم کو] مَّآ اَتٰىهُمْ [نہیں پہنچا جن کے پاس] مِّنْ نَّذِيْرٍ [کوئی بھی خبردار کرنے والا] مِّنْ قَبْلِكَ [آپ ﷺ سے پہلے] لَعَلَّهُمْ [شاید وہ لوگ] يَهْتَدُوْنَ [ہدایت پائیں]۔