{وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ اتَّبِعُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ قَالُوۡا بَلۡ نَتَّبِعُ مَا وَجَدۡنَا عَلَیۡہِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَ لَوۡ کَانَ الشَّیۡطٰنُ یَدۡعُوۡہُمۡ اِلٰی عَذَابِ السَّعِیۡرِ ﴿۲۱﴾}
[وَاِذَا قِيْلَ لَهُمُ [اور جب کہا جاتا ہے ان لوگوں سے] اتَّبِعُوْا [تم لوگ پیروی کرو] مَآ اَنْزَلَ اللّٰهُ [اس کی جو نازل کیا اللہ نے] قَالُوْا [تو وہ لوگ کہتے ہیں] بَلْ نَتَّبِعُ [بلکہ ہم پیروی کرتے ہیں] مَا [اس کی] وَجَدْنَا [ہم نے پایا] عَلَيْهِ [جس پر] اٰبَآءَنَا ؕ[اپنے باپ دادا کو] اَوَلَوْ [اور کیا اگر] كَانَ [ہو] الشَّيْطٰنُ [شیطان (کہ)] يَدْعُوْهُمْ [وہ بلاتا ہو ان کو] اِلٰى عَذَابِ السَّعِيْرِ [شعلوں والی آگ کے عذاب کی طرف]۔"
{وَ مَنۡ یُّسۡلِمۡ وَجۡہَہٗۤ اِلَی اللّٰہِ وَ ہُوَ مُحۡسِنٌ فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ عَاقِبَۃُ الۡاُمُوۡرِ ﴿۲۲﴾}
[وَمَنْ يُّسْلِمْ [اور جو تابعدار کرتا ہے] وَجْهَهٗٓ [اپنے چہرے (شخصیت) کو] اِلَى اللّٰهِ [اللہ کی طرف] وَهُوَ [اس حال میں کہ وہ] مُحْسِنٌ [حسن دینے والا ہے (نیکی کو)] فَقَدِ اسْتَمْسَكَ [تو وہ چمٹ گیا ہے] بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى [انتہائی مضبوط کنڈے سے] وَاِلَى اللّٰهِ [اور اللہ ہی کی طرف] عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ [تمام معاملات کا انجام ہے]۔"
{وَ مَنۡ کَفَرَ فَلَا یَحۡزُنۡکَ کُفۡرُہٗ ؕ اِلَیۡنَا مَرۡجِعُہُمۡ فَنُنَبِّئُہُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۲۳﴾}
[وَمَنْ كَفَرَ [اور جس نے انکار کیا] فَلَا يَحْزُنْكَ [تو غمگین مت کرے آپ ﷺ کو] كُفْرُهٗ [اس کا انکار کرنا] اِلَيْنَا [ہماری طرف ہی] مَرْجِعُهُمْ[ ان سب کا لوٹنا ہے] فَنُنَبِّئُهُمْ [تو ہم جتا دیں گے ان کو] بِمَا عَمِلُوْا ۭ [وہ جو انہوں نے عمل کئے] اِنَّ اللّٰهَ [بیشک اللہ] عَلِيْمٌۢ [جاننے والا ہے]بِذَاتِ الصُّدُوْرِ [سینوں والی (باتوں) کو]۔"
{نُمَتِّعُہُمۡ قَلِیۡلًا ثُمَّ نَضۡطَرُّہُمۡ اِلٰی عَذَابٍ غَلِیۡظٍ ﴿۲۴﴾}
[نُمَـتِّعُهُمْ [ہم برتنے کا سامان دیں گے] قَلِيْلًا [ان کو تھوڑا سا] ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ [پھر ہم مجبور کریں گے ان کو] اِلٰى عَذَابٍ غَلِيْظٍ [ایک گاڑھے عذاب کی طرف]۔"