{یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَرۡحَمُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ اِلَیۡہِ تُقۡلَبُوۡنَ ﴿۲۱﴾}
[يُعَذِّبُ [وہ عذاب دیتا ہے] مَنْ [اس کو جیسے] یَّشَآءُ [وہ چاہتا ہے] وَيَرْحَمُ [اور وہ رحم کرتا ہے] مَنْ [اس پر جس پر] یَّشَآءُ [وہ چاہتا ہے] وَاِلَيْهِ [اور اس کی طرف ہی] تُقْلَبُوْنَ: [تم لوگ پلٹائے جاؤ گے]"
{وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ۫ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿٪۲۲﴾}
[وَمَآ اَنْتُمْ [اور تم لوگ نہیں ہو] بِمُعْجِزِيْنَ [عاجز کرنے والے] فِي الْاَرْضِ [زمین میں] وَلَا فِي السَّمَآءِ [اور نہ ہی آسمان میں] وَمَا لَكُمْ [اور تمہارے لئے نہیں ہے] مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ [اللہ کے سوا] مِنْ وَّلِيٍّ [کوئی بھی کارساز] وَّلَا نَصِيْرٍ [اور نہ کوئی مددگار]۔"
{وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ لِقَآئِہٖۤ اُولٰٓئِکَ یَئِسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِیۡ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۲۳﴾}
[وَالَّذِيْنَ [اور جن لوگوں نے] كَفَرُوْا [انکار کیا] بِاٰيٰتِ اللّٰهِ [اللہ کی آیات کا] وَ لِقَآئِہٖۤ [اور اس کی ملاقات کا] اُولٰٓئِکَ [وہ لوگ ہیں] يَىِٕسُوْا [جو مایوس ہوئے] مِنْ رَّحْمَتِيْ [میری رحمت سے] وَاُولٰٓئِکَ [اور وہ لوگ ہیں] لَهُمْ [جن کے لئے] عَذَابٌ اَلِيْمٌ [ایک دردناک عذاب ہے۔
نوٹ۔1: زیرمطالعہ آیت۔19۔ سے آیت 23 تک ایک جملہ معتر ضہ ہے جو حضرت ابراہیم کے قصے کاسلسلہ منقطع کرکے اللہ تعالیٰ نے کفار مکہ کو خطاب کرکے فرمایا ہے۔ (تفہیم القرآن)۔ اور اس دنیا کے مظاہر پر غور کرنے کی دعوت دی ہے کہ توحید ، قیامت اور جزاء و سزا کے لئے باہر سے دلیل ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس دنیا کے شب و روز کے مشاہدات میں ان میں سے ہر چیز کی شہادت موجود ہے۔ فرمایا کہ اس زمین میں چلو پھر و اور غور کی نگاہ سے دیکھو کہ اللہ تعالیٰ کس طرح خلق کا آغاز فرماتا ہے اور پھر اس کو فنا کرکے اس کو دوبارہ اٹھا کھڑا کرتا ہے۔ ایک قوم کو وجد بخشتا ہے اور پھر اس کو مٹا کر اس کی جگہ دوسری قوم کو لاتا ہے۔ رات کے بعد دن نمودار کرتا ہے۔ خزاں کے بعد بہار آتی ہے۔ یہ سارے مشاہدات وہ اسی لئے کرارہا ہے کہ انسان مرنے کے بعد کی زندگی کو بعید از امکان تصور نہ کرے۔ یہ باتیں غائب کے اسلوب میں بیان کرنے کے بعد آیت۔22۔ میں قریش کو خطاب کرکے فرمایا کہ جب وہ تم کو پکڑنا چاہئے گا تو تم اس کی پکڑ سے نہ زمین میں بچ سکو گے نہ آسمان میں۔ نہ یہاں تمہارا کوئی کار ساز ہوگا نہ آخرت میں کوئی حامی ہوگا۔ (تدبر قرآن)"