اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{اَفَمَنۡ وَّعَدۡنٰہُ وَعۡدًا حَسَنًا فَہُوَ لَاقِیۡہِ کَمَنۡ مَّتَّعۡنٰہُ مَتَاعَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ثُمَّ ہُوَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ ﴿۶۱﴾} 

[اَفَمَنْ [ تو کیا وہ] وَّعَدْنٰهُ [ہم نے وعدہ کیا جس سے] وَعْدًا حَسَـنًا [ایک اچھا وعدہ] فَهُوَ لَاقِيْهِ [ملاقات کرنے والا ہے اس (وعدے) سے] كَمَنْ [اس کے جیسا ہوگا] مَّتَّعْنٰهُ [ہم نے برتنے کے لئے دیا جس کو] مَتَاعَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا [دنیوی زندگی کا سامان] ثُمَّ هُوَ [پھر وہ] يَوْمَ الْقِيٰمَةِ [قیامت کے دن] مِنَ الْمُحْضَرِيْنَ [پیش کئے ہوؤں میں سے ہوگا]۔

نوٹ۔1: ایک شخص کے لئے دائمی عیش کا وعدہ ہے جو یقینا پورا ہو کر رہے گا اور دوسرے کے لئے چند روز ہ عیش کے بعد گرفتاری کا وارنٹ اور دائمی جیل خانہ ہے ۔ کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ۔ ایک شخص خواب میں دیکھے کہ میرے سر پر تاج شاہی رکھا ہے ، خدام پرے باندھے کھڑے ہیں اور الوان نعمت دسترخوان پر چنے ہوئے ہیں جن سے لذت اندوز ہو رہا ہوں۔ آنکھ کھلی تو دیکھا انسپکٹر پولیس گرفتاری کا وارنٹ اور ہتھکڑی بیڑی لئے کھڑا ہے۔ پس وہ پکڑ کرلے گیا اور پیش ہوکر جس دوام کی سزا لی گئی۔ بتلاؤ اسے وہ خواب کی بادشاہت اور پلاؤ قورمے کی لذت یاد آئے گی۔ (ترجمہ شیخ الہند)"

{وَ یَوۡمَ یُنَادِیۡہِمۡ فَیَقُوۡلُ اَیۡنَ شُرَکَآءِیَ الَّذِیۡنَ کُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ ﴿۶۲﴾} 

[وَيَوْمَ [اور جس دن] يُنَادِيْهِمْ [وہ پکارے گا ان کو] فَيَقُوْلُ [پھر وہ کہے گا] اَيْنَ [کہاں ہیں] شُرَکَآءِیَ   الَّذِيْنَ [میرے وہ شریک جن پر] كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ [تم لوگ زعم کیا کرتے تھے]۔"

{قَالَ الَّذِیۡنَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَغۡوَیۡنَا ۚ اَغۡوَیۡنٰہُمۡ کَمَا غَوَیۡنَا ۚ تَبَرَّاۡنَاۤ اِلَیۡکَ ۫ مَا کَانُوۡۤا اِیَّانَا یَعۡبُدُوۡنَ ﴿۶۳﴾} 

[قَالَ الَّذِيْنَ [وہ لوگ کہیں گے] حَقَّ [ثابت ہوئی] عَلَيْهِمُ [جن پر] الْقَوْلُ [وہ بات (الزام)] رَبَّنَا [اے ہمارے رب] ہٰۤؤُلَآءِ الَّذِيْنَ [یہ ہیں وہ لوگ جن کو] اَغْوَيْنَا  [ہم نے گمراہ کیا] اَغْوَيْنٰهُمْ [ہم نے گمراہ کیا ان کو] كَمَا [اس طرح جیسے] غَوَيْنَا  [ہم گمراہ ہوئے] تَبَرَّاْنَآ [ہم نے اظہار بیزاری کیا (ان سے)] اِلَيْكَ ۡ [تیری طرف] مَا كَانُوْٓا اِيَّانَا يَعْبُدُوْنَ [وہ لوگ صرف ہماری ہی بندگی نہیں کرتے تھے]۔

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں