{لَاُعَذِّبَنَّہٗ عَذَابًا شَدِیۡدًا اَوۡ لَاَاذۡبَحَنَّہٗۤ اَوۡ لَیَاۡتِیَنِّیۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۱﴾}
[لَاُعَذِّبَنَّهٗ [ میں لازما سزا دوں گا اس کو] عَذَابًا شَدِيْدًا [ ایک سخت سزا] اَوْ [ یا] لَاَاذْبَحَنَّهٗٓ [ میں لازما ذبح کردوں گا اس کو] اَوْ[ یا] لَيَاْتِيَنِّيْ [ وہ لازما آئے گا میرے پاس ]بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ [ کسی واضح دلیل کے ساتھ]"
{فَمَکَثَ غَیۡرَ بَعِیۡدٍ فَقَالَ اَحَطۡتُّ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِہٖ وَ جِئۡتُکَ مِنۡ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیۡنٍ ﴿۲۲﴾}
[فَمَكَثَ [ تو وہ (ہدہد) ٹھہرا (یعنی آیا)] غَيْرَ بَعِيْدٍ[ کسی دوری کے بغیر (یعنی جلد ہی)] فَقَالَ [ پھر اس نے کہا] اَحَطْتُّ [ میں نے احاطہ کیا] بِمَا [ اس (بات) کا]لَمْ تُحِطْ [ آپ علیہ السلام نے احاطہ نہیں کیا] بِهٖ [ جس (بات) کا] وَجِئْتُكَ [ اور میں آیا آپ علیہ السلام کے پاس] مِنْ سَبَاٍۢ [ سبا سے] بِنَبَاٍ يَّقِيْنٍ [ ایک یقینی خبر کے ساتھ]"
{اِنِّیۡ وَجَدۡتُّ امۡرَاَۃً تَمۡلِکُہُمۡ وَ اُوۡتِیَتۡ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ لَہَا عَرۡشٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۳﴾}
[اِنِّىْ [ بیشک میں نے] وَجَدْتُّ [ پایا] امْرَاَةً [ ایک ایسی عورت کو جو] تَمْلِكُهُمْ [ اختیار رکھتی ہے ان لوگوں پر] وَاُوْتِيَتْ [ اور اس کو دیا گیا] مِنْ كُلِّ شَيْءٍ [ ہر چیز میں سے]وَّ لَهَا [ اور اس کے لئے] عَرْشٌ عَظِيْمٌ [ ایک بڑا تخت ہے"
{وَجَدۡتُّہَا وَ قَوۡمَہَا یَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَصَدَّہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ فَہُمۡ لَا یَہۡتَدُوۡنَ ﴿ۙ۲۴﴾}
[وَجَدْتُّهَا [ میں نے پایا اس کو] وَقَوْمَهَا [ اور اس کی قوم کو (کہ)] يَسْجُدُوْنَ [ وہ لوگ سجدہ کرتے ہیں] لِلشَّمْسِ [ سورج کو]مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ [ اللہ کے علاوہ] وَزَيَّنَ [ اور سجا دیا] لَهُمُ [ ان کے لئے] الشَّيْطٰنُ [ شیطان نے ] اَعْمَالَهُمْ [ ان کے اعمال کو] فَصَدَّهُمْ [ نتیجتاً اس نے روک دیا ان کو] عَنِ السَّبِيْلِ [ راستہ سے] فَهُمْ [ تو وہ لوگ] لَا يَهْتَدُوْنَ [ ہدایت نہیں پاتے]