اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ الشعراء

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ    

{طٰسٓمّٓ ﴿۱﴾} 

طٰسٓمّٓ

{تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ الۡمُبِیۡنِ ﴿۲﴾} 

[تِلْكَ [ یہ] اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ ’ واضح کتاب کی آیات ہیں]"

{لَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفۡسَکَ اَلَّا یَکُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۳﴾} 

[لَعَلَّكَ [ شاید کہ آپ] بَاخِعٌ [ ہلاکت تک پہنچانے والے ہیں] نَّفْسَكَ [ اپنے آپ کو] اَلَّا [ کہ نہیں] يَكُوْنُوْا [ ہوتے یہ لوگ] مُؤْمِنِيْنَ [ ایمان لانے والے]"

{اِنۡ نَّشَاۡ نُنَزِّلۡ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَۃً فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُہُمۡ لَہَا خٰضِعِیۡنَ ﴿۴﴾} 

[اِنْ نَّشَاْ [ اگر ہم چاہیں] نُنَزِّلْ [ تو ہم اتاردیں] عَلَيْهِمْ [ ان پر] مِّنَ السَّمَآءِ [ آسمان سے] اٰيَةً [ کوئی نشانی] فَظَلَّتْ [ تو ہو جائیں] اَعْنَاقُهُمْ [ ان کی گردنیں] لَهَا [ اس کے لئے] خٰضِعِيْنَ [ جھکنے والی]

خ ض ع:(ف) خضوعا: عاجزی کرنا۔ تواضع کرنا۔{ فَلَا تَخْـضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِيْ فِيْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ} جھکنا۔ (تو تم خواتین تواضع مت کرو بات سے کہ لالچ کرے وہ جس کے دل میں کوئی مرض ہو) 33/32۔

 خاضع: فاعل کے وزن پر صفت ہے۔ جھکنے والا۔ زیر مطالعہ آیت۔4

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں