اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ اِذَا رَاَوۡکَ اِنۡ یَّتَّخِذُوۡنَکَ اِلَّا ہُزُوًا ؕ اَہٰذَا الَّذِیۡ بَعَثَ اللّٰہُ رَسُوۡلًا ﴿۴۱﴾} 

[وَاِذَا [ اور جب کبھی] رَاَوْكَ [ وہ دیکھتے ہیں آپ ﷺ کو] اِنْ يَّتَّخِذُوْنَكَ [ تو نہیں بناتے آپ ﷺ کو] اِلَّا [ مگر] هُزُوًا  [ مذاق کا ذریعہ] اَھٰذَا الَّذِيْ [ کیا یہ ہے وہ جس کو] بَعَثَ [ بھیجا] اللّٰهُ [ اللہ نے] رَسُوْلًا [ رسول ہوتے ہوئے]"

{اِنۡ کَادَ لَیُضِلُّنَا عَنۡ اٰلِہَتِنَا لَوۡ لَاۤ اَنۡ صَبَرۡنَا عَلَیۡہَا ؕ وَ سَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ حِیۡنَ یَرَوۡنَ الۡعَذَابَ مَنۡ اَضَلُّ سَبِیۡلًا ﴿۴۲﴾} 

[اِنْ [ یقینا] كَادَ [ قریب تھا کہ] لَيُضِلُّنَا [ وہ ضرور بھٹکا دے ہم کو]عَنْ اٰلِهَتِنَا [ ہمارے معبودوں سے] لَوْلَآ اَنْ [ اگر نہ ہوتا کہ]صَبَرْنَا [ ہم ڈٹے رہے] عَلَيْهَا  [ ان پر] وَسَوْفَ [ اور عنقریب] يَعْلَمُوْنَ [ وہ لوگ جان لیں گے] حِيْنَ [ جس وقت] يَرَوْنَ [ وہ دیکھیں گے] الْعَذَابَ [ عذاب کو] مَنْ [ (کہ) کون]اَضَلُّ [ زیادہ جھٹکنے والا ہے] سَبِيْلًا [ راستے کے لحاظ سے]"

{اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۴۳﴾} 

[اَرَءَيْتَ [ کیا دیکھا آپ ﷺ نے] مَنِ [ اس کو جس نے] اتَّخَذَ [ بنایا] اِلٰـهَهٗ [ اپنا الہٰ] هَوٰىهُ  [ اپنی خواہش کو] اَفَاَنْتَ [ تو کیا آپ ﷺ ]تَكُوْنُ[ ہوں گے] عَلَيْهِ وَكِيْلًا [ اس کے وکیل]

نوٹ۔2: آیت۔43۔ میں رسول اللہ ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ جن لوگوں نے اپنی عقل کو معطل کرکے اپنی باگ اپنی خواہشوں کے ہاتھ میں پکڑا دی ہے، بھلا آپ ﷺ ان کی ہدایت و اصلاح کے ذمہ دار کس طرح بن سکتے ہیں۔ انسان کے اندر رہنمائی کا چراغ عقل ہے نہ کہ نفس کی خواہشات۔ تو جو لوگ اس چراغ کو گل کرکے اپنی خواہشات کے پرستار بن جائیں، ان کو راستہ دکھانا کس کے بس میں ہے۔ واضح رہے کہ خواہشیں جتنی بھی ہیں وہ سب اندھی ہیں۔ وہ صرف اپنے مطالبے کو پورا کرانا چاہتی ہے۔ ان کو اس سے کوئی بحث نہیں ہوتی کہ کیا حق ہے کیا باطل اور کیا خیر ہے کیا شر۔ تو جو شخص ان کا پیرو بن جائے اس کے لئے شیطان کے پھندے سے چھوٹنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ (تدبر قرآن) رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ اس آسمان کے نیچے اللہ کے سوا جتنے معبود بھی پوجے جا رہے ہیں ان میں اللہ کے نزدیک بدترین معبود وہ خواہش نفس ہے جس کی پیروی کی جارہی ہو۔ (تفہیم القرآن)

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں