{اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُسَبِّحُ لَہٗ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ الطَّیۡرُ صٰٓفّٰتٍ ؕ کُلٌّ قَدۡ عَلِمَ صَلَاتَہٗ وَ تَسۡبِیۡحَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِمَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۴۱﴾}
[اَلَمْ تَرَ[ کیا تو نے غور نہیں کیا] اَنَّ اللّٰهَ [ کہ اللہ (وہ ہے)] يُسَبِّحُ لَهٗ [ تسبیح کرتے ہیں جس کی] مَنْ [ وہ سب جو] فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ [ آسمانوں اور زمین میں ہیں] وَالطَّيْرُ [ اور پرندے (بھی)] صٰٓفّٰتٍ [ قطار بنانے والے ہوتے ہیں] كُلٌّ [ ہر ایک نے] قَدْ عَلِمَ [ جان لیا ہے] صَلَاتَهٗ [ اپنی نماز کو] وَتَسْبِيْحَهٗ ۭ [ اور اپنی تسبیح] وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ [ اور اللہ جاننے ولا ہے] بِمَا [ اس کو جو] يَفْعَلُوْنَ [ وہ سب کرتے ہیں]"
{وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۴۲﴾}
[وَلِلّٰهِ [ اور اللہ ہی کی ہے] مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۚ [ آسمانوں اور زمین کی حکومت] وَاِلَى اللّٰهِ [ اور اللہ ہی کی طرف] الْمَصِيْرُ [ لوٹنا ہے]"
{اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُزۡجِیۡ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیۡنَہٗ ثُمَّ یَجۡعَلُہٗ رُکَامًا فَتَرَی الۡوَدۡقَ یَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِہٖ ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ جِبَالٍ فِیۡہَا مِنۡۢ بَرَدٍ فَیُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَصۡرِفُہٗ عَنۡ مَّنۡ یَّشَآءُ ؕ یَکَادُ سَنَا بَرۡقِہٖ یَذۡہَبُ بِالۡاَبۡصَارِ ﴿ؕ۴۳﴾}
[اَلَمْ تَرَ [ کیا تو نے دیکھا ہی نہیں] اَنَّ اللّٰهَ [ کہ اللہ] يُزْجِيْ [ ہانکتا ہے] سَحَابًا [ بادل کو] ثُمَّ يُؤَلِّفُ [ پھر وہ جمع کرتا ہے] بَيْنَهٗ [ آپس میں اس کو] ثُمَّ يَجْعَلُهٗ [ پھر وہ کرتا ہے اس کو] رُكَامًا [ تہہ در تہہ] فَتَرَى [ پھر تو دیکھتا ہے] الْوَدْقَ [ بارش (کے قطرے) کو] يَخْرُجُ [ وہ نکلتا ہے] مِنْ خِلٰلِهٖ ۚ [ اس کی دراڑوں سے] وَيُنَزِّلُ [ اور وہ اتارتا ہے] مِنَ السَّمَآءِ [ آسمان سے] مِنْ جِبَالٍ [ کچھ ایسے پہاڑوں میں سے] فِيْهَا [ جن میں ہیں] مِنْۢ بَرَدٍ [ کچھ اولے] فَيُصِيْبُ بِهٖ [ پھر وہ لگاتا ہے انہیں] مَنْ [ اس کو جسے] یَّشَآءُ [ وہ چاہتا ہے] وَيَصْرِفُهٗ [ اور وہ پھیر دیتا ہے انہیں] عَنْ مَّنْ [ اس سے جس سے] یَّشَآءُ [ وہ چاہتا ہے] يَكَادُ [ قریب ہوتا ہے کہ ] سَـنَابَرْقِهٖ [ اس کی بجلی کی چمک]يَذْهَبُ [ لے جائے] بِالْاَبْصَارِ[ آنکھوں کو]
ودق:(ض) ودقا پانی ٹپکنا۔ بارش کا گرنا۔
ودق: اسم ذات بھی ہے۔ بارش۔ زیر مطالعہ آیت۔43