اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{اَلَّذِیۡنَ اِنۡ مَّکَّنّٰہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ وَ اَمَرُوۡا بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ نَہَوۡا عَنِ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ لِلّٰہِ عَاقِبَۃُ الۡاُمُوۡرِ ﴿۴۱﴾} 

الَّذِينَ: وہ لوگ (کہ)] [ اِنۡ : اگر] [ مَّكَّنّٰهُمْ: ہم اختیار دیں ان کو] [ فِي الْاَرْضِ: زمین میں] [ اَقَامُوا: تو وہ قائم کریں گے] [ الصَّلٰوةَ: نماز کو] [ وَاٰتَوُا: اور پہنچائیں گے] [ الزَّكٰوةَ: زکٰوۃ کو] [ وَاَمَرُوْا: اور حکم دیں گے] [ بِالْمَعْرُوْفِ: بھلائی کا] [ وَنَهَوْا: اور منع کریں گے] [ عَنِ الْمُنْكَرِ: بُرائی سے] [ وَ لِلّٰہِ : اور اللہ کے لئے ہی ہے] [ عَاقِبَةُ الْاُمُوْرِ: تمام معاملات کا انجام]"

{وَ اِنۡ یُّکَذِّبُوۡکَ فَقَدۡ کَذَّبَتۡ قَبۡلَہُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّ عَادٌ وَّ ثَمُوۡدُ ﴿ۙ۴۲﴾} 

وَاِنۡ: اور اگر] [ يُّكَذِّبُوْكَ: یہ لوگ جھٹلاتے ہیں آپ ﷺ کو] [ فَقَدْ كَذَّبَتْ: تو جھٹلا چکی ہے] [ قَبْلَهُمْ: ان سے پہلے] [ قَوْمُ نُوْحٍ: نوحؑ کی قوم] [ وَّعَادٌ: اور عاد] [ وَّثَمُوْدُ: اور ثمود]"

{وَ قَوۡمُ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ قَوۡمُ لُوۡطٍ ﴿ۙ۴۳﴾} 

[ وَقَوْمُ اِبْرٰهِيْمَ: اور ابراہیمؑ کی قوم] [ وَقَوْمُ لُوْطٍ: اور لوطؑ کی قوم]"

{وَّ اَصۡحٰبُ مَدۡیَنَ ۚ وَ کُذِّبَ مُوۡسٰی فَاَمۡلَیۡتُ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ثُمَّ اَخَذۡتُہُمۡ ۚ فَکَیۡفَ کَانَ نَکِیۡرِ ﴿۴۴﴾} 

وَّاَصْحٰبُ مَدْيَنَ: اور مدین والے] [ وَكُذِّبَ: اور جھٹلایا گیا] [ مُوۡسٰی : موسٰی علیہ السلام کو] [ فَاَمْلَيْتُ: تو میں نے ڈھیل دی] [ لِلْكٰفِرِيْنَ: انکار کرنے والوں کو] [ ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ: پھر میں نے پکڑا ان کو] [ فَكَيْفَ: تو کیا] [ کَانَ : تھا] [ نَكِيْرِ: میرا عدم عرفان]

ترکیب: (آیت۔44) نَکِیْرِ کی جر بتا رہی ہے کہ یہاں یائے متکلم محذوف ہے یعنی یہ نَکِیْرِیْ ہے۔"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں