اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ لَہُمۡ مَّقَامِعُ مِنۡ حَدِیۡدٍ ﴿۲۱﴾} 

وَلَهُمْ: اور ان کے لئے] [ مَّقَامِعُ: ہتھوڑے ہیں] [ مِنْ حَدِيْدٍ: لوہے میں سے]

ق م عقَمْعًا: (ف) کسی چیز کو کوٹنا۔ ذلیل کرنا۔

 مِقْمَعٌ ج مَقَامِعُ۔ کوٹنے کا آلہ۔ ہتھوڑا۔ زیر مطالعہ آیت۔21"

{کُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ یَّخۡرُجُوۡا مِنۡہَا مِنۡ غَمٍّ اُعِیۡدُوۡا فِیۡہَا ٭ وَ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِیۡقِ ﴿٪۲۲﴾} 

كُلَمَآ: جب کبھی] [ اَرَادُوْٓا: وہ ارادہ کرتے ہیں] [ اَنۡ : کہ] [ یَّخۡرُجُوۡا : وہ نکلیں] [ مِنْهَا: اس سے] [ مِنْ غَمٍّ: (اس کی) بےچینی سے] [ اُعِيْدُوْا: تو وہ لوٹا دیئے جائیں گے] [ فِيْهَا: اس میں]ۤ [ وَذُوْقُوْا: اور (کہا جائے گا) چکھو] [ عَذَابَ الْحَرِيْقِ: شعلے کا عذاب]"

{اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ لُؤۡلُؤًا ؕ وَ لِبَاسُہُمۡ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ ﴿۲۳﴾} 

[اِنَّ اللّٰهَ: بیشک اللہ] [ يُدْخِلُ: داخل کرے گا] [ الَّذِينَ: ان لوگوں کو جو] [ اٰمَنُوْا: ایمان لائے] [ وَعَمِلُوا: اور عمل کئے] [ الصّٰلِحٰتِ: نیکیوں کے] [ جَنّٰتٍ: ایسے باغات میں] [ تَجْرِيْ: بہتی ہیں] [ مِنْ تَحْتِهَا: جن کے نیچے سے ] [ الْانهٰرُ: نہریں] [ یُحَلَّوۡنَ : ان کو آراستہ کیا جائے گا] [ فِيْهَا: ان (باغات) میں] [ مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ: مثلاً سونے کے کنگنوں سے] [ وَّلُؤْلُؤًا: اور موتی سے] [ وَلِبَاسُهُمْ: اور ان کا لباس] [ فِيْهَا: ان (باغات) میں] [ حَرِيْرٌ: باریک ریشم ہے]

ل ء ل ء[ لاَ ْٔلَأَۃً: (رباعی) ستارے یا بجلی کا چمکنا۔

 لُؤْ لُؤٌ: موتی زیر مطالعہ آیت۔23

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں