اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ لَقَدِ اسۡتُہۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَحَاقَ بِالَّذِیۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿٪۴۱﴾} 

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ: اور بیشک مذاق کیا جا چکا ہے] [ بِرُسُلٍ: رسولوں کے ساتھ] [ مِّنْ قَبْلِكَ: آپؐ سے پہلے] [ فَحَـاقَ: تو چھا گیا] [ بِالَّذِينَ: ان پر جنھوں نے] [ سَخِــرُوْا: تمسخر کیا] [ مِنْهُمْ: ان میں سے] [ مَّا : (وہ) جو] [ كَانوْا بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَ: وہ لوگ مذاق کیا کرتے تھے]"

{قُلۡ مَنۡ یَّکۡلَؤُکُمۡ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ مِنَ الرَّحۡمٰنِ ؕ بَلۡ ہُمۡ عَنۡ ذِکۡرِ رَبِّہِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۴۲﴾} 

قُلْ: آپؐ کہیے] [ مَنْ: کون ] [ يَّـكْلَـؤُ: بچاتا ہے] [ كُمْ: تم لوگوں کو] [ بِالَّيْلِ: رات میں] [ وَالنَّهَارِ: اور دن میں] [ مِنَ الرَّحْمٰنِ: رحمن (کے عذاب) سے] [ بَلْ: بلکہ] [ هُمْ: وہ لوگ] [ عَنْ ذِكْرِ رَبِهِمْ: اپنے رب کے ذکر سے] [ مُّعْرِضُوْنَ: اعراض کرنے والے ہیں]

 [ ک ل ء](ف) کَلْأً بچانا۔ حفاظت کرنا۔ زیر مطالعہ آیت۔42]"

{اَمۡ لَہُمۡ اٰلِہَۃٌ تَمۡنَعُہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ؕ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَ اَنۡفُسِہِمۡ وَ لَا ہُمۡ مِّنَّا یُصۡحَبُوۡنَ ﴿۴۳﴾} 

اَمْ: یا] [ لَهُمْ: ان کے لئے ] [ اٰلِـهَةٌ: کچھ ایسے الٰہ ہیں جو] [ تَمۡنَعُہُمۡ : بچاتے ہیں ان کو] [ مِّنْ دُوْنِنَا: ہمارے علاوہ] [ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ: وہ (یعنی دوسرے الٰہ) استطاعت نہیں رکھتے] [ نَـصْرَ اَنۡفُسِہِمۡ : اپنے آپ کی مدد کرنے کی] [ وَلَا هُمْ: اور نہ ان کی ] [ مِّنَا: ہماری طرف سے] [ يُصْحَبُوْنَ: حمایت کی جائے گی]"

{بَلۡ مَتَّعۡنَا ہٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَہُمۡ حَتّٰی طَالَ عَلَیۡہِمُ الۡعُمُرُ ؕ اَفَلَا یَرَوۡنَ اَنَّا نَاۡتِی الۡاَرۡضَ نَنۡقُصُہَا مِنۡ اَطۡرَافِہَا ؕ اَفَہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿۴۴﴾} 

بَلْ: بلکہ] [ مَتَّعْنَا: ہم نے فائدہ اٹھانے کو سامان دیا] [ اٰبَآءَہُمۡ : ان لوگوں کو] [ وَاٰبَآءَہُمۡ : اور ان کے آباء اجداد کو] [ حَتّٰى: یہاں تک کہ] [ طَالَ: طویل ہوئی] [ عَلَيْهِمُ: ان لوگوں پر] [ الْعُمُرُ: عمر] [ اَفَلَا يَرَوْنَ: تو کیا یہ لوگ غور نہیں کرتے] [ اَنَّا : کہ] [ نَاتِي: ہم آتے ہیں] [ الْاَرْضَ: زمین کی طرف] [ نَنْقُصُهَا: گھٹاتے ہوئے اس کو] [ مِنْ اَطْرَافِهَا: اس کے کناروں سے] [ اَفَـهُمُ: تو کیا یہ لوگ] [ الْغٰلِبُوْنَ: غالب آنے والے ہیں]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں