اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ اصۡطَنَعۡتُکَ لِنَفۡسِیۡ ﴿ۚ۴۱﴾} 

[وَاصْطَنَعْتُكَ: اور میں نے اہتمام سے پروان چڑھایا آپؑ کو] [لِنَفْسِيْ: اپنے آپ کے لئے]"

{اِذۡہَبۡ اَنۡتَ وَ اَخُوۡکَ بِاٰیٰتِیۡ وَ لَا تَنِیَا فِیۡ ذِکۡرِیۡ ﴿ۚ۴۲﴾} 

[اِذْهَبْ: آپؑ جائیں] [اَنْتَ : آپؑ ] [وَاَخُوْكَ: اور آپؑ کے بھائی] [بِاٰيٰتِيْ: میری نشانیوں کے ساتھ] [وَلَا تَنِيَا: اور آپؑ دونوں سستی نہ کریں] [فِيْ ذِكْرِيْ: میری یاد میں]

و ن ی[وَنْیًا: (ض) ] سست ہونا۔ تھکنا۔ زیر مطالعہ آیت۔42"

{اِذۡہَبَاۤ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿ۚۖ۴۳﴾ 

[اِذْهَبَآ: آپؑ دونوں جائیں] [اِلٰى فِرْعَوْنَ: فرعون کی طرف] [اِنَّهٗ : بیشک اس نے] [طَغٰى: سرکشی کی ہے]"

{فَقُوۡلَا لَہٗ قَوۡلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّہٗ یَتَذَکَّرُ اَوۡ یَخۡشٰی ﴿۴۴﴾} 

[فَقُوْلَا: پھر تم دونوں کہنا] [لَهٗ: اس سے] [قَوْلًا لَّيِّنًا: نرم بات] [لَّعَلَّہٗ : شاید کہ وہ] [يَتَذَكَّرُ: نصیحت حاصل کرے] [اَوْ يَخْشٰى: یا وہ ڈرے]"

{قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنۡ یَّفۡرُطَ عَلَیۡنَاۤ اَوۡ اَنۡ یَّطۡغٰی ﴿۴۵﴾} 

[قَالَا: دونوں نے کہا] [رَبَّنَآ: اے ہمارے رب] [اِنَّنَا نَخَافُ: بیشک ہم ڈرتے ہیں ] [اَنْ : کہ] [يَّفْرُطَ: وہ زیادتی کرے] [عَلَيْنَآ: ہم پر] [اَوْ اَنْ : یا یہ کہ] [یَّطۡغٰی : وہ سرکشی کرے (پیغام سے)]"

{قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیۡ مَعَکُمَاۤ اَسۡمَعُ وَ اَرٰی ﴿۴۶﴾ 

[قَالَ: (اللہ نے) کہا] [لَا تَخَافَآ: تم دونوں مت ڈرو] [اِنَّنِيْ : بیشک میں] [مَعَكُمَآ: تم دونوں کے ساتھ ہوں] [اَسْمَعُ: میں سنتا ہوں] [وَاَرٰى: اور میں دیکھتا ہوں]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں