اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{قَالَ خُذۡہَا وَ لَا تَخَفۡ ٝ سَنُعِیۡدُہَا سِیۡرَتَہَا الۡاُوۡلٰی ﴿۲۱﴾} 

[قَالَ: (اللہ تعالیٰ نے) کہا] [خُذْهَا: آپؑ پکڑیں اس کو] [وَلَا تَخَفْ: اور مت ڈریں] [سَنُعِيْدُهَا: ہم لوٹا دیں گے اس کو] [سِيْرَتَهَا الْاُوْلٰى: اس کی پہلی خصلت پر]"

{وَ اضۡمُمۡ یَدَکَ اِلٰی جَنَاحِکَ تَخۡرُجۡ بَیۡضَآءَ مِنۡ غَیۡرِ سُوۡٓءٍ اٰیَۃً اُخۡرٰی ﴿ۙ۲۲﴾} 

[وَاضْمُمْ: اور آپؑ ملائیں ] [يَدَكَ: اپنا ہاتھ] [اِلٰى جَنَاحِكَ: اپنی بغل کی طرف (یعنی سے)] [تَخْرُجْ: تو وہ (ہاتھ) نکلے گا] [بَیۡضَآءَ : سفید ہوتے ہوئے] [مِنْ غَيْرِ سُوۡٓءٍ : کسی بھی برائی کے بغیر] [اٰيَةً اُخْرٰى: ایک دوسری نشانی ہوتے ہوئے]

 ض م م[ضَمًّا: (ن) ] دو یا دو سے زیادہ چیزوں کو باہم ملا دینا۔ زیر مطالعہ آیت۔22"

{لِنُرِیَکَ مِنۡ اٰیٰتِنَا الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۲۳﴾} 

[لِنُرِيَكَ: تاکہ ہم دکھائیں آپؑ کو] [مِنْ اٰيٰتِنَا الْكُبْرٰى: اپنی بڑی نشانیوں میں سے]"

{اِذۡہَبۡ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿٪۲۴﴾} 

[اِذْهَبْ: (اب) آپؑ جائیں] [اِلٰى فِرْعَوْنَ: فرعون کی طرف] [اِنَّہٗ : بیشک اس نے] [طَغٰي: سرکشی کی ہے]"

{قَالَ رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ ﴿ۙ۲۵﴾} 

[قَالَ: انھوںؑ نے کہا] [رَبِّ : اے میرے رب] [اشْرَحْ: تو کشادہ کر دے] [لِيْ: میرے لئے] [صَدْرِيْ: میرے سینے کو]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں