اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ مریم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ    

{کٓہٰیٰعٓصٓ ۟﴿ۚ۱﴾} 

کٓہٰیٰعٓصٓ 

{ذِکۡرُ رَحۡمَتِ رَبِّکَ عَبۡدَہٗ زَکَرِیَّا ۖ﴿ۚ۲﴾} 

[ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِكَ: (یہ) آپؐ کے رب کی رحمت کا ذکر ہے] [عَبْدَهٗ: اس کے بندے] [زَكَرِيَّا: زکریا پر]

ترکیب: (آیت۔2) ذِکْرُ رَحْمَتِ رَبِّکَ۔ یہ پورا مرکب اضافی خبر ہے اور اس کا مبتدا ھٰذَا معذوف ہے۔ زَکَرِیَّا تینوں حالتوں میں مبنی کی طرح زِکَرِیَّا استعمال ہوتا ہے۔ یہاں یہ عَبْدَہٗ کا بدل ہونے کی وجہ سے محلاً حالت نصب میں ہے۔"

{اِذۡ نَادٰی رَبَّہٗ نِدَآءً خَفِیًّا ﴿۳﴾} 

[اِذْ: جب ] [نَادٰى: انھوںؑ نے پکارا] [رَبَّهٗ: اپنے رب کو] [نِدَآءً خَفِيًّا: ایک خفیہ پکار سے]"

{قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ وَہَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّیۡ وَ اشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَیۡبًا وَّ لَمۡ اَکُنۡۢ بِدُعَآئِکَ رَبِّ شَقِیًّا ﴿۴﴾} 

[قَالَ: انھوںؑ نے کہا] [رَبِّ : اے میرے رب] [اِنِّىْ : بیشک میں (ہوں کہ)] [وَهَنَ: کمزور ہوئی] [الْعَظْمُ: ہڈی ] [مِنِّيْ: مجھ (میں) سے] [وَاشْتَعَلَ: اور چمک اٹھا] [الرَّاْسُ: سر] [شَيْبًا: سفیدی سے] [وَّلَمْ اَكُنْۢ: اور میں ہوا ہی نہیں] [بِدُعَآئِکَ : تیری دعا سے] [رَبِ: اے میرے رب] [شَقِيًّا: کبھی نامراد]

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں