سورۃ الکھف
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
{اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلٰی عَبۡدِہِ الۡکِتٰبَ وَ لَمۡ یَجۡعَلۡ لَّہٗ عِوَجًا ؕ﴿ٜ۱﴾}
[اَلْحَمْدُ: تمام شکر و سپاس] [لِلّٰہِ الَّذِيٓ: اس اللہ کے لئے ہے جس نے] [اَنۡزَلَ: اتارا] [عَلٰي عَبْدِهِ: اپنے بندے پر] [الْكِتٰبَ: اس کتاب کو] [وَلَمْ يَجْعَلْ: اور اس نے نہیں بنائی] [لَّہٗ : اس کے لئے] [عِوَجًا: کوئی کجی]"
{قَیِّمًا لِّیُنۡذِرَ بَاۡسًا شَدِیۡدًا مِّنۡ لَّدُنۡہُ وَ یُبَشِّرَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ اَجۡرًا حَسَنًا ۙ﴿۲﴾}
[قَـيِّمًا: سیدھی (کتاب) ہوتے ہوئے] [لِيُنْذِرَ: تاکہ وہ خبردار کریں (لوگوں کو)] [بَاْسًا شَدِيْدًا: ایک ایسی شدید سختی سے جو] [مِّنْ لَّدُنْهُ: اس (اللہ) کے پاس سے ہو گی] [وَيُبَشِّرَ: اور تاکہ وہ بشارت دیں] [الْمُؤْمِنِيْنَ الَّذِينَ: ان ایمان لانے والوں کو جو] [يَعْمَلُوْنَ: عمل کرتے ہیں] [الصّٰلِحٰتِ: نیکیوں کے] [اَنَّ : کہ] [لَهُمْ: ان کے لئے] [اَجْرًا حَسَـنًا: ایک خوبصورت اجر ہے]
ترکیب: (آیت۔2) گزشتہ آیت میں اَلْکِتٰبَ کا حال ہونے کی وجہ سے قَیِّمًا حالت نصب میں ہے۔ بَاْسًا شَدِیْدًا نکرہ مخصوصہ ہے۔ یُشِّرَ کی نصب بتا رہی ہے کہ یہ لِیُنْذِرَ کے لام کسی پر عطف ہے۔"
{مَّاکِثِیۡنَ فِیۡہِ اَبَدًا ۙ﴿۳﴾}
[مَاكِثِيْنَ: ٹھہرنے والے ہوتے ہوئے] [فِيْهِ: اس میں ] [اَبَدًا: ہمیشہ]
(آیت۔3) فِیْہِ کی ضمیر اَجْرًا حَسَنًا کے لئے ہے۔"