اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ اِذَا بَدَّلۡنَاۤ اٰیَۃً مَّکَانَ اٰیَۃٍ ۙ وَّ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُفۡتَرٍ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾} 

[وَاِذَا: اور جب کبھی] [ بَدَّلْنَآ: ہم تبدیل کرتے ہیں] [ اٰيَةً: کسی آیت کو] [ مَّكَان اٰيَةٍ : کسی آیت کی جگہ] [ وَّاللّٰهُ:اور اللہ] [ اَعْلَمُ: سب سے زیادہ جاننے والا ہے] [ بِمَا: اس کو جو] [ يُنَزِّلُ: وہ نازل کرتا ہے] [ قَالُوْٓا:تو وہ لوگ کہتے ہیں] [ اِنَّمَاۤ : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ] [ اَنۡتَ: آپؐ] [ مُفْتَرٍ : گھڑنے والے ہیں] [ بَلْ: بلکہ ] [ اَكْثَرُهُمْ: ان کے اکثر] [ لَا يَعْلَمُوْنَ:علم نہیں رکھتے]"

{قُلۡ نَزَّلَہٗ رُوۡحُ الۡقُدُسِ مِنۡ رَّبِّکَ بِالۡحَقِّ لِیُـثَبِّتَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ ہُدًی وَّ بُشۡرٰی لِلۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾} 

[قُلْ: آپؐ کہئے] [ نَزَّلَهٗ: اتارا اس کو] [ رُوْحُ الْقُدُسِ: روح القدس یعنی جبرئیل ؑ نے] [ مِنْ رَّبِكَ: آپؐ کے رب (کی طرف) سے] [ بِالْحَقِّ: حق کے ساتھ] [ لِیُـثَبِّتَ : تاکہ وہ جمادے] [ الَّذِیۡنَ : ان کو جو] [ اٰمَنُوْا: ایمان لائے] [ وَهُدًى: اور ہدایت ہوتے ہوئے] [ وَّبُشْرٰى: اور بشارت ہوتے ہوئے] [ لِلْمُسْلِمِيْنَ: فرمانبرداری کرنے والوں کے لئے]"

{وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّہُمۡ یَقُوۡلُوۡنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُہٗ بَشَرٌ ؕ لِسَانُ الَّذِیۡ یُلۡحِدُوۡنَ اِلَیۡہِ اَعۡجَمِیٌّ وَّ ہٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۰۳﴾} 

[وَلَقَدْ نَعْلَمُ: اور بیشک ہم نے جان لیا ہے] [ اَنَّہُمۡ : کہ یہ لوگ] [ يَقُوْلُوْنَ: کہتے ہیں] [ اِنَّمَا : کچھ نہیں سوائے اس کے کہ] [ یُعَلِّمُہٗ : سکھاتا ہے انؐ کو] [ بَشَرٌ : ایک بشر] [ لِسَانُ الَّذِي : اسی کی زبان ] [ يُلْحِدُوْنَ: یہ لوگ مائل (یعنی اشارہ) کرتے ہیں] [ اِلَيْهِ: جس کی طرف] [ اَعْجَمِيٌّ: غیر عربی ہے] [ وَّھٰذَا: اور یہ] [ لِسَانٌ : زبان ہے] [ عَرَبِيٌّ مُّبِيْنٌ: واضح عربی]

ع ج م  [عُجْمَۃً: (ک) لکنت کا ہونا۔ ہکلانا۔]

 [ اَعْجَمُ اَفْعَلُ: الوان و عیوب کے وزن پر صفت ہے لیکن اس کی جمع اَفْعَلُ التفضیل کے اوزان پر آتی ہے۔ یعنی اَعْجَمُوْنَ اور اَعَاجِمُ (1) صاف بیان نہ کرنے والا خواہ عربی ہو (2) غیر عربی خواہ فصیح عربی بولتا ہو۔{ وَلَوْ نَزَّلْنٰہُ عَلٰی بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَ}  (اور اگر ہم نازل کرتے اس کو غیر عربی لوگوں کے کسی پر) (26:198)

 اَعْجَمِیٌّ اسم نسبت ہے۔ غیر عرب سے نسبت والی کوئی چیز۔ زیر مطالعہ آیت ۔103۔]

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں