اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ لَوۡ یُؤَاخِذُ اللّٰہُ النَّاسَ بِظُلۡمِہِمۡ مَّا تَرَکَ عَلَیۡہَا مِنۡ دَآبَّۃٍ وَّ لٰکِنۡ یُّؤَخِّرُہُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُہُمۡ لَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّ لَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۶۱﴾} 

[وَلَوْ: اور اگر] [ يُؤَاخِذُ: پکڑے] [ اللّٰهُ: اللہ ] [ النَّاسَ : لوگوں کو] [ بِظُلْمِهِمْ: ان ظلم کے سبب سے] [ مَا تَرَكَ: تو وہ نہ چھوڑے] [ عَلَيْهَا: اس پر] [ مِنْ دَآبَّۃٍ : کوئی بھی چلنے والا] [ وَّلٰكِنْ: اور لیکن ] [ یُّؤَخِّرُ: وہ مہلت دیتا ہے] [هُمْ:ان کو] [ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى : ایک معین مدت تک] [ فَاِذَا:پھر جب] [ جَآءَ :آ جائے ] [ اَجَلُهُمْ؛ان کا وقت] [ لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ: تو وہ لوگ پیچھے نہیں ہوں گے] [ سَاعَةً: ایک گھڑی (لمحہ) بھر] [ وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ: اور نہ ہی آگے ہوں گے]"

{وَ یَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰہِ مَا یَکۡرَہُوۡنَ وَ تَصِفُ اَلۡسِنَتُہُمُ الۡکَذِبَ اَنَّ لَہُمُ الۡحُسۡنٰی ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَ اَنَّہُمۡ مُّفۡرَطُوۡنَ ﴿۶۲﴾} 

[وَيَجْعَلُوْنَ: اور وہ بناتے ہیں] [ لِلّٰہِ : اللہ کے لئے] [ مَا: وہ جس کو] [ يَكْرَهُوْنَ: یہ لوگ (خود) ناپسند کرتے ہیں] [ وَتَصِفُ: اور بیان کرتی ہیں] [ اَلْسِـنَتُهُمُ: ان کی زبانیں] [ الْكَذِبَ؛جھوٹ] [ اَنَّ : کہ] [ لَهُمُ: ان کے لئے ہے] [ الْحُسْنٰى ۭ: بہترین ] [ لَا جَرَمَ: کوئی شک نہیں] [ اَنَّ : کہ] [ لَهُمُ: ان کے لئے] [ النَّارَ : آگ ہے] [ وَاَنَّہُمۡ : اور یہ کہ وہ لوگ ] [ مُّفْرَطُوْنَ: زیادہ کئے جانے والے ہیں]"

{تَاللّٰہِ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَہُوَ وَلِیُّہُمُ الۡیَوۡمَ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۳﴾} 

[تَاللّٰهِ: اللہ کی قسم] [ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ: ہم یقینا بھیج چکے ہیں (رسولوں کو)] [ اِلٰٓى اُمَمٍ: کچھ امتوں کی طرف] [ مِّنْ قَبْلِكَ: آپؐ سے پہلے] [ فَزَيَّنَ: پھر مزیّن کیا] [ لَهُمُ: ان کے لئے] [ الشَّيْطٰنُ: شیطان نے] [ اَعْمَالَهُمْ: ان کے اعمال کو] [ فَهُوَ: تو وہ ہی ] [ وَلِيُّهُمُ: ان کا کارساز ہے] [ الْيَوْمَ: آج کے دن (بھی)] [ وَلَهُمْ: اور ان سب کے لئے] [ عَذَابٌ اَلِيْمٌ: ایک دردناک عذاب ہے]

 ترکیب: (آیت۔63) اَرْسَلْنَا کا مفعول رُسُلًا محذوف ہے۔"

{وَ مَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَہُمُ الَّذِی اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ۙ وَ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ ﴿۶۴﴾} 

[وَمَآ اَنۡزَلۡنَا : اور ہم نے نہیں اتارا] [ عَلَيْكَ: آپؐ پر] [ الْكِتٰبَ: اس کتاب کو] [ اِلَّا: مگر اس واسطے ] [ لِتُـبَيِّنَ: کہ آپؐ واضح کر دیں] [ لَهُمُ: ان کے لئے] [ الَّذِي: اس کو] [ اخْتَلَفُوْا: انھوں نے اختلاف کیا] [ فِيْهِ ۙ: جس میں] [ وَهُدًى: اور ہدایت کے واسطے] [ وَّرَحْمَةً: اور رحمت کے واسطے] [ لِّقَوۡمٍ : ایسے لوگوں کے لئے] [ يُّؤْمِنُوْنَ: جو ایمان رکھتے ہیں]

 (آیت۔24)۔ ھُدًی اور رَحْمَۃً کو یہاں حال کے بجائے مفعول لَہٗ ماننا بہتر ہے۔"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں