اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{قَالَ ہٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسۡتَقِیۡمٌ ﴿۴۱﴾} 

[قَالَ: (اللہ نے) کہا] [ ھٰذَا: یہ] [ صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَــقِيْمٌ: مجھ پر (یعنی مجھ تک) ایک سیدھا راستہ ہے]"

{اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الۡغٰوِیۡنَ ﴿۴۲﴾} 

[اِنَّ : بیشک] [عِبَادِيْ: (یہ) میرے بندے ہیں] [لَيْسَ: نہیں ہے] [ لَكَ: تیرے لئے] [ عَلَيْهِمْ: ان پر] [ سُلْطٰنٌ: کوئی اختیار] [ اِلَّا: سوائے ] [ مَنِ: اس کے جس نے] [ اتَّبَعَكَ: پیروی کی تیری] [مِنَ الْغٰوِيْنَ: گمراہ ہونے والوں میں سے]"

{وَ اِنَّ جَہَنَّمَ لَمَوۡعِدُہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۟ۙ۴۳﴾} 

[وَاِنَّ : اور بیشک] [جَهَنَّمَ: جہنم] [لَمَوْعِدُهُمْ: یقینا ان کے وعدے کی جگہ ہے] [اَجْمَعِيْنَ: سب کے سب کی]"

{لَہَا سَبۡعَۃُ اَبۡوَابٍ ؕ لِکُلِّ بَابٍ مِّنۡہُمۡ جُزۡءٌ مَّقۡسُوۡمٌ ﴿٪۴۴﴾} 

[لَهَا: اس کے لئے] [ سَبْعَةُ اَبْوَابٍ : سات دروازے ہیں] [ لِکُلِّ  بَابٍ : ہر دروازے کے لئے] [ مِّنْهُمْ: ان (گمراہوں) میں سے] [ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ: ایک تقسیم کیا ہوا حصہ ہے]"

{اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ؕ۴۵﴾} 

[اِنَّ : یقینا] [ الْمُتَّقِيْنَ: تقوٰی کرنے والے] [ فِيْ جَنّٰتٍ: باغوں میں] [ وَّ عُيُوْنٍ: اور چشموں میں ہونگے]

ترکیب: ان آیات میں قیامت کے واقعات کا ذکر ہے اس لئے جملہ اسمیہ یعنی حال اور فعل ماضی کا ترجمہ مستقبل میں ہوگا۔"

 

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں