اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا عِنۡدَنَا خَزَآئِنُہٗ ۫ وَ مَا نُنَزِّلُہٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴿۲۱﴾} 

[وَ اِنۡ : اور نہیں ہے] [ مِّنْ شَيْءٍ: کوئی بھی چیز] [ اِلَّا: مگر] [ عِنْدَنَا: ہمارے پاس] [ خَزَآئِنُہٗ : اس کے خزانے ہیں] [وَمَا نُنَزِّلُهٗٓ: اور ہم نہیں اتارتے اس کو (کسی چیز کو)] [ اِلَّا: مگر] [ بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ: ایک معلوم اندازے کے ساتھ]

 (آیت۔21) ننزلہ کی ضمیر مفعولی خزائن کے لئے نہیں ہے بلکہ من شیء کے لئے ہے۔"

{وَ اَرۡسَلۡنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسۡقَیۡنٰکُمُوۡہُ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ لَہٗ بِخٰزِنِیۡنَ ﴿۲۲﴾} 

[وَاَرْسَلْنَا: اور ہم نے بھیجا] [ الرِّيٰحَ : ہوائوں کو] [لَوَاقِحَ: باردار کرنے والی ہوتے ہوئے (بادلوں کو)] [ فَاَنۡزَلۡنَا : پھر ہم نے اتارا ] [ مِنَ السَّمَآءِ : آسمان سے] [ مَآءً : کچھ پانی] [فَاَسْقَيْنٰكُمُوْهُ: پھر ہم نے پلایا تم لوگوں کو وہ (پانی)] [ وَمَآ اَنۡتُمۡ : اور تم لوگ نہیں ہو] [ لَهٗ بِخٰزِنِيْنَ: اس کے دوخانے ہیں خزانچی]

 خ ز ن [خَزْنًا: (ن) کسی چیز کا ذخیرہ کرنا۔ جمع کرنا۔] [خَزِیْنَۃٌ: ج خَزَائنُ۔ ذخیرہ کرنے کی جگہ۔ خزانہ زیر مطالعہ آیت۔21۔] [خَازِنٌ: ج خَزَنَۃٌ۔ خزانہ کا محاظ اور ذمہ دار۔ داروغہ۔ خزانچی زیر مطالعہ آیت۔22۔{ وَقَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَۃِ جَھَنَّمَ }(اور کہا انھوں نے جو آگ میں ہیں جہنم کے داروغوں سے) 40:49۔]

 ل ق ح [لَقْحًا: (ف) نر کھجور کا شگوفہ مادہ کھجور میں ڈالنا۔ حاملہ کرنا۔ باردار کرنا۔] [لَاقِحٌ: ج لَوَاقِحُ باردار کرنے والا یا کرنے والی۔ یہ مذکر مؤنث دونوں کے لئے آتا ہے۔ زیر مطالعہ آیت۔22۔]

(آیت۔22) لواقح اسم الفاعل ہے۔ اس کا مفعول محذوف ہے جو سحابا ہے کیونکہ آیت کا اگلا جملہ اس کی تائید کر رہا ہے۔"

{وَ اِنَّا لَنَحۡنُ نُحۡیٖ وَ نُمِیۡتُ وَ نَحۡنُ الۡوٰرِثُوۡنَ ﴿۲۳﴾} 

[وَاِنَّا لَنَحْنُ : اور بیشک یقینا ہم ہی] [ نُـحْيٖ: زندگی دیتے ہیں] [ وَنُمِيْتُ: اور ہم ہی موت دیتے ہیں] [ وَنَحْنُ: اور ہم ہی] [ الْوٰرِثُوْنَ : حقیقی وارث ہیں]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں