سورۃ الحجر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
{الٓرٰ ۟ تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ وَ قُرۡاٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۱﴾}
[الٓرٰ ۟۔۔] [ تِلْكَ: یہ] [ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ: اِس کتاب کی آیتیں ہیں] [ وَقُرْاٰنٍ مُّبِيْنٍ: اور واضح قرآن کی]
ترکیب: (آیت۔1)۔ اٰیٰتُ مضاف ہے۔ اَلْکِتٰبِ اس کا پہلا مضاف الیہ ہے۔ اور قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ اس کا دوسرا مضاف الیہ ہونے کی وجہ سے حالت جرّ میں آیا ہے۔"
{رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ کَانُوۡا مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۲﴾}
[رُبَمَا: بہت ہی] [ يَوَدُّ: خواہش کریں گے] [الَّذِينَ: وہ لوگ جنھوں نے] [ كَفَرُوْا: انکار کیا] [ لَوْ: کاش] [ كَانوْا: وہ ہوتے] [مُسْلِمِيْنَ: فرمانبرداری کرنے والے]"
{ذَرۡہُمۡ یَاۡکُلُوۡا وَ یَتَمَتَّعُوۡا وَ یُلۡہِہِمُ الۡاَمَلُ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳﴾}
[ذَرْ: آپؐ چھوڑ دیں] [هُمْ: ان لوگوں کو] [ يَاْكُلُوْا: کہ وہ کھائیں] [ وَيَتمتَّعُوْا: اور فائدہ اٹھائیں] [ وَيُلْهِهِمُ: اور غافل کرے ان کو] [ الْاَمَلُ: امید] [فَسَوْفَ: تو عنقریب] [يَعْلَمُوْنَ: وہ جان لیں گے]
ء م ل [اَمَلًا: (ن) امید کرنا۔] [اَمَلٌ: اسم ذات بھی ہے۔ امید۔ زیر مطالعہ آیت۔3۔]
(آیت۔3) ذَرْ فعل امر ہے۔ اس کا جواب امر ہونے کی وجہ سے یَاْکُلُوْا۔ یَتَمَتَّعُوْا۔ اور یَلَھِ مجزوم آئے ہیں۔"