سورۃ الرعد
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
{الٓـمّٓرٰ ۟ تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ ؕ وَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ الۡحَقُّ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱﴾}
[الٓـمّٓرٰ ۟۔۔] [تِلْكَ: یہ] [ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ : کتاب کی آیات ہیں] [ وَالَّذِيٓ: اور جو] [ اُنۡزِلَ : اتارا گیا] [ اِلَيْكَ: آپؑ کی طرف] [ مِنْ رَّبِّکَ : آپؑ کے رب (کی طرف) سے] [ الْحَقُّ: (وہ ہی) حق ہے] [ وَلٰكِنَّ: اور لیکن] [ اَكْثَرَ النَّاسِ : لوگوں کے اکثر] [ لَا يُؤْمِنُوْنَ: ایمان نہیں لاتے]
ترکیب: (آیت۔1)۔ الحق خبر معرفہ ہے۔ اس سے پہلے ھُوَ محذوف ہے۔ (آیت۔2) تَرَوَنَھا کی ضمیر مفعولی اَلسَّمٰوٰتِ کے لئے ہے۔"
{اَللّٰہُ الَّذِیۡ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَہَا ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ؕ کُلٌّ یَّجۡرِیۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ یُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ یُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّکُمۡ تُوۡقِنُوۡنَ ﴿۲﴾}
[اَللّٰہُ: اللہ ] [ الَّذِي: وہ ہے جس نے] [ رَفَعَ: بلند کیا] [ السَّمٰوٰتِ: آسمانوں کو] [ بِغَيْرِ عَمَدٍ: ستونوں کے بغیر] [ تَرَوْنَهَا: تم لوگ دیکھتے ہوجن کو] [ ثُمَّ : پھر] [اسْتَوٰى: وہ متمکن ہوا] [ عَلَي الْعَرْشِ: عرش پر] [ وَسَخَّرَ: اور اس نے مطیع کیا] [ الشَّمْسَ : سورج کو] [وَالْقَمَرَ: اور چاند کو] [ كُلٌّ: سب] [ يَّجْرِيْ: رواں ہیں] [ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى : ایک معین مدت کے لئے] [ يُدَبِرُ: وہ تدبیر کرتا ہے] [ الْاَمْرَ: تمام کاموں کی] [ يُفَصِّلُ : وہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے] [الْاٰيٰتِ: نشانیوں کو] [ لَعَلَّكُمْ: شائد تم لوگ] [ بِلِقَآءِ رَبِكُمْ : اپنے رب کی ملاقات پر] [ تُوْقِنُوْنَ: یقین کرو]"