اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ یوسف

 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ    

{الٓرٰ ۟ تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ الۡمُبِیۡنِ ۟﴿۱﴾} 

[الٓرٰ ۟:…] [ تِلْكَ: یہ ] [اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ: واضح کتاب کی آیتیں ہیں]"

{اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ قُرۡءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۲﴾} 

[اِنَّاۤ : بیشک ہم نے] [ اَنۡزَلۡنٰہُ : اتارا اس کو] [ قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا: عربی قرآن ہوتے ہوئے] [ لَعَلَّكُمْ: شائد تم لوگ] [ تَعۡقِلُوۡنَ : عقل سے کام لو]"

{نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَیۡکَ اَحۡسَنَ الۡقَصَصِ بِمَاۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ ٭ۖ وَ اِنۡ کُنۡتَ مِنۡ قَبۡلِہٖ لَمِنَ الۡغٰفِلِیۡنَ ﴿۳﴾} 

[نَحْنُ: ہم] [ نَقُصُّ: بیان کرتے ہیں] [ عَلَيْكَ: آپؐ پر] [اَحْسَنَ الْقَصَصِ: بہترین بیان کرنا] [بِمَآ: اس کے ساتھ جو] [اَوْحَيْنَآ: ہم نے وحی کیا] [ اِلَيْكَ : آپؐ کی طرف] [ھٰذَا الْقُرْاٰنَ: اس قرآن کو] [وَاِنۡ : اور بیشک] [ كُنْتَ: آپؐ تھے] [ مِنْ قَبْلِهٖ: اس سے پہلے] [ لَمِنَ الْغٰفِلِيْنَ: یقینا بےخبر رہنے والوں میں سے]

 ترکیب: (آیت۔3) قَصَصٌ مصدر ہے اس لئے اَحْسَنَ الْقَصَصِ کو نَقُصُّ کا مفعول مطلق مانا جائے گا۔ اگر اَحْسَنَ الْقِصَصِ (قِصَّۃٌ کی جمع) ہوتا تو پھر اس کو مفعول بہ مانا جا سکتا تھا۔ اِنْ کُنْتَ کا اِنْ مخففہ ہے۔ (آیت۔4) یٰاَبَتِ دراصل یٰاَبِیْ کا خاص استعمال ہے۔ عرب لوگ زیادہ تر یٰاَبِیْ کی جگہ یٰاَبَتِ بولتے ہیں۔ اس میں تا زائدہ ہے اور مفہوم میں پیارے یا محترم کا اضافہ ہوتا ہے یعنی ’’ اے میرے محترم باپ‘‘۔ رَاَیْتُھُمْ میں رَاَیْتُ کا مفعول ھُم ہے جبکہ سٰجِدِیْنَ حال ہونے کی وجہ سے نصب میں آیا ہے۔ (آیت۔6) اَبَوَانِ۔ اَبَوَیْنِ یعنی دو باپ زیادہ تر ماں باپ کے لئے آتا ہے لیکن یہاں اس کا بدل اِبْرٰھِیْمَ وَ اِسْحٰقَ آیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہاں اَبْوَیْنِ سے مراد باپ دادا ہیں۔"

{اِذۡ قَالَ یُوۡسُفُ لِاَبِیۡہِ یٰۤاَبَتِ اِنِّیۡ رَاَیۡتُ اَحَدَعَشَرَ کَوۡکَبًا وَّ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ رَاَیۡتُہُمۡ لِیۡ سٰجِدِیۡنَ ﴿۴﴾} 

[اِذْ: جب] [ قَالَ : کہا] [يُوْسُفُ: یوسفؑ نے] [ لِاَبِيْهِ: اپنے والد سے] [ يٰٓاَبَتِ : اے میرے محترم باپ] [اِنِّیۡ : بیشک میں نے] [رَاَيْتُ: دیکھا] [ اَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا: گیارہ ستاروں کو] [ وَّالشَّمْسَ: اور سورج کو ] [ وَالْقَمَرَ: اور چاند کو] [ رَاَيْتُهُمْ: میں نے دیکھا ان کو ] [ لِیۡ : اپنے لئے] [سٰجِدِيْنَ: سجدہ کرنے والے ہوتے ہوئے]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں