اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ مَا ظَلَمۡنٰہُمۡ وَ لٰکِنۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَمَاۤ اَغۡنَتۡ عَنۡہُمۡ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیۡ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمۡرُ رَبِّکَ ؕ وَ مَا زَادُوۡہُمۡ غَیۡرَ تَتۡبِیۡبٍ ﴿۱۰۱﴾} 

[وَمَا ظَلَمْنٰهُمْ : اور ہم نے ظلم نہیں کیا ان پر] [وَلٰكِنْ: اور لیکن (یعنی بلکہ)] [ ظَلَمُوْٓا: انھوں نے ظلم کیا] [ اَنۡفُسَہُمۡ : اپنی جانوں پر] [ فَمَآ اَغْنَتْ : تو کام نہ آئے] [عَنْهُمْ: ان کے] [اٰلِهَتُهُمُ الَّتِيْ : ان لوگوں کے وہ الٰہ جن کو] [يَدْعُوْنَ : وہ لوگ پکارتے تھے] [مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے علاوہ] [مِنْ شَيْءٍ: کچھ بھی] [ لَّمَّا : جب] [ جَآءَ : آیا] [ اَمْرُ رَبِكَ: آپؐ کے رب کا حکم] [ وَمَا زَادُوْهُمْ : اور ان (خدائوں) نے نہیں زیادہ کیا ان کو] [غَيْرَ تَتْبِيْبٍ: انتہائی ہلاکت میں ڈالنے کے سوا]

 ت ب ب [تَبًّا: (ن) تباہ برباد ہونا۔ ہلاکت میں پڑنا (فعل لازم) تباہ برباد کرنا۔ ہلاکت میں ڈالنا (فعل متعدی)۔{تَبَّتۡ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ﴿۱﴾} (تباہ ہوں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ (خود بھی) تباہ ہو) 111:1۔] [تَبَابٌ: تباہی۔ ہلاکت۔{وَ مَا کَیۡدُ فِرۡعَوۡنَ اِلَّا فِیۡ تَبَابٍ ﴿٪۳۷﴾} (اور نہیں تھی فرعون کی تدبیر مگر ہلاکت میں) 40:37۔] [تَشْبِیْبًا: (تفعیل) انتہائی تباہی اور ہلاکت میں ڈالنا۔ زیر مطالعہ آیت۔101]"

{وَ کَذٰلِکَ اَخۡذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰی وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخۡذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾} 

[وَكَذٰلِكَ: اور اس طرح] [ اَخْذُ رَبِكَ : آپؐ کے رب کی پکڑ سے] [اِذَآ: جب بھی] [ اَخَذَ: وہ پکڑتا ہے] [ الْقُرٰي : بستیوں کو] [وَ: اس حال میں کہ] [هِىَ: وہ] [ظَالِمَةٌ: ظم کرنے والی ہوں ] [اِنَّ : بیشک] [ اَخْذَهٗٓ : اس کی پکڑ] [اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ: شدید دردناک ہے]"

{اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّمَنۡ خَافَ عَذَابَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ ذٰلِکَ یَوۡمٌ مَّجۡمُوۡعٌ ۙ لَّہُ النَّاسُ وَ ذٰلِکَ یَوۡمٌ مَّشۡہُوۡدٌ ﴿۱۰۳﴾} 

[اِنَّ : بیشک] [ فِيْ ذٰلِكَ : اس میں] [لَاٰيَةً : یقینا ایک نشانی ہے] [لِمَنْ : اس کے لئے جس نے] [خَافَ: خوف کیا] [ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ : آخرت کے عذاب کا] [ذٰلِكَ: یہ] [ يَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ : جمع کئے جانے والا ایک دن ہے] [لَّهُ : اس کے (یعنی اللہ کے) لئے] [النَّاسُ : لوگوں کو] [وَذٰلِكَ: اور یہ] [ يَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ: معائنہ کئے جانے والا ایک دن ہے]"

{وَ مَا نُؤَخِّرُہٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعۡدُوۡدٍ ﴿۱۰۴﴾ؕ} 

[وَمَا نُؤَخِّرُهٗٓ: اور ہم مؤخر نہیں کرتے اس کو] [ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍ: مگر ایک گنی ہوئی موت کے لئے]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں