اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{قَالُوۡا یٰلُوۡطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّکَ لَنۡ یَّصِلُوۡۤا اِلَیۡکَ فَاَسۡرِ بِاَہۡلِکَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّیۡلِ وَ لَا یَلۡتَفِتۡ مِنۡکُمۡ اَحَدٌ اِلَّا امۡرَاَتَکَ ؕ اِنَّہٗ مُصِیۡبُہَا مَاۤ اَصَابَہُمۡ ؕ اِنَّ مَوۡعِدَہُمُ الصُّبۡحُ ؕ اَلَـیۡسَ الصُّبۡحُ بِقَرِیۡبٍ ﴿۸۱﴾} 

[قَالُوْا: انھوں نے کہا] [يٰلُوْطُ: اے لوطؑ] [اِنَّا : بیشک ہم] [رُسُلُ رَبِكَ: آپؑ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں] [ لَنْ يَّصِلُوْٓا: یہ لوگ ہرگز نہیں پہنچیں گے] [ اِلَيْكَ: آپؑ تک] [فَاَسْرِ: پس آپؑ لے کر نکلیں] [بِاَهْلِكَ: اپنے گھر والوں کو] [ بِقِطْعٍ: ایک حصے میں] [ مِّنَ الَّيْلِ : رات میں سے] [وَلَا يَلْتَفِتْ: اور چاہئے کہ مڑکر نہ دیکھے] [ مِنْكُمْ: تم میں سے] [اَحَدٌ: کوئی ایک بھی] [اِلَّا: سوائے] [امْرَاَتَكَ: آپؑ کی عورت (یعنی بیوی) کے] [اِنَّہٗ : حقیقت یہ ہے کہ] [مُصِيْبُهَا: آ لگنے والا ہے اس کو] [مَآ: وہ جو] [اَصَابَهُمْ: آ لگے گا ان کو] [اِنَّ : بیشک] [مَوْعِدَهُمُ : ان کے وعدے کا وقت] [الصُّبْحُۭ: صبح کا ہے] [ اَلَيْسَ الصُّبْحُ : کیا صبح] [بِقَرِيْبٍ: قریب نہیں ہے]

 س ر ی  [سَرْیَۃً: (ض) رات میں چلنا۔ پھر مجرد چلنے کے لئے بھی آتا ہے۔{وَ الَّیۡلِ اِذَا یَسۡرِ ۚ﴿۴﴾} (قسم ہے رات کی جب وہ چلتی ہے) 89:4] [سَرِیٌّفَعِیْلٌ کے وزن پر صفت ہے۔ ہمیشہ اور ہر حال میں چلنے والا۔ پھر نہر کے لئے استعمال ہوتا ہے۔{قَدۡ جَعَلَ رَبُّکِ تَحۡتَکِ سَرِیًّا ﴿۲۴﴾} (بنا دیا ہے آپ کے رب نے آپ کے نیچے ایک نہر) 19:24] [اِسْرَائً: (افعال) یہ ثلاثی مجرد کا ہم معنی ہے۔ بَا کے صلہ سے متعدی ہوتا ہے۔ کسی کو لے کر نکلنا۔ کسی کو لے جانا۔{ سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا }(پاک ہے وہ جو لے گیا اپنے بندے کو رات کے وقت) 17:1۔] [اَسْرِ: فعل امر ہے۔ تو لے کر نکل۔ تو لے جا۔ زیر مطالعہ آیت۔81۔]"

{فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا جَعَلۡنَا عَالِیَہَا سَافِلَہَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہَا حِجَارَۃً مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ۬ۙ مَّنۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۸۲﴾}  

[فَلَمَّا : پھر جب] [ جَآءَ : آیا] [ اَمْرُنَا: ہمارا حکم] [جَعَلْنَا: تو ہم نے بنا دیا] [عَالِيَهَا: اس (بستی) کے بلند کو] [سَافِلَهَا: اس کا پست] [ وَاَمْطَرْنَا: اور ہم نے برسائے] [عَلَيْهَا: اس پر] [حِجَارَةً: کچھ پتھر] [ مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ۬ۙ مَّنۡضُوۡدٍ : تہہ بہ تہہ کئے ہوئے مٹی کے پتھر میں سے]

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں