اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

سورۃ التوبۃ

{بَرَآءَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖۤ اِلَی الَّذِیۡنَ عٰہَدۡتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ؕ﴿۱﴾} 

[بَرَآءَۃٌ [ (یہ اعلان ) براءت ہے ]مِّنَ اللّٰهِ [ اللہ کی طرف سے ]وَرَسُوْلِهٖٓ [ اور اس کے رسول کی طرف سے ]اِلَى الَّذِيْنَ [ ان لوگوں کے لیے جن سے]عٰهَدْتُّمْ [ تم لوگوں نے معاہدہ کیا ]مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ [ مشرکوں میں سے ]

ترکیب: (آیت ۔ 1) براء ۃ خبر ہے ۔ اس کا مبتدا محذوف ہے ۔ جو کہ ھذہ ہوسکتا ہے ۔"

{فَسِیۡحُوۡا فِی الۡاَرۡضِ اَرۡبَعَۃَ اَشۡہُرٍ وَّ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ غَیۡرُ مُعۡجِزِی اللّٰہِ ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ مُخۡزِی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲﴾} 

[فَسِيْحُوْا [ پس چل پھر لو ]فِي الْاَرْضِ [ زمین میں ]اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ [ چار مہینے] وَّاعْلَمُوْٓا [ اور جان لو]اَنَّكُمْ [ کہ تم لوگ]غَيْرُ مُعْجِزِي اللّٰهِ  [ اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو]وَاَنَّ [ اور یہ کہ] اللّٰهَ [ اللہ]مُخْزِي الْكٰفِرِيْنَ[ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے]

س ی ح : (ض) سیحا (1) پانی کا زمین پر بہنا ۔ زمین پر چلنا پھرنا ۔ (2) عبادت کے لیے پھرنا ۔ سح ، فعل امر ہے۔ تو چل پھر ۔ زیرمطالعہ آیت ۔2۔ سائح ۔ اسم الفاعل ہے۔ عبادت کے لیے پھرنے والا ۔ روزہ دار ۔{اَلتَّآئِبُوۡنَ الۡعٰبِدُوۡنَ الۡحٰمِدُوۡنَ السَّآئِحُوۡنَ}  [ توبہ کرنے والے ، عبادت کرنے والے ، حمد کرنے والے، روزہ رکھنے والے ] 9: 112۔

( آیت ۔ 2) اربعۃ پر نصب اس کے ظرف زمان ہونے کی وجہ سے ہے ۔"

{وَ اَذَانٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖۤ اِلَی النَّاسِ یَوۡمَ الۡحَجِّ الۡاَکۡبَرِ اَنَّ اللّٰہَ بَرِیۡٓءٌ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ۬ۙ وَ رَسُوۡلُہٗ ؕ فَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ غَیۡرُ مُعۡجِزِی اللّٰہِ ؕ وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ۙ﴿۳﴾} 

[وَاَذَانٌ [ اور (یہ ) اعلان ہے ]مِّنَ اللّٰهِ [ اللہ کی طرف سے ]وَرَسُوْلِهٖٓ [ اور اس کے رسول کی طرف سے ]اِلَى النَّاسِ [ لوگوں کے لیے ]يَوْمَ الْحَجِّ الْاَكْبَرِ [ بڑے حج کے دن ]اَنَّ [ کہ ] اللّٰهَ [ اللہ ]بَرِیۡٓءٌ [ بری الذمہ ہے]مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ ڏ [ مشرکوں سے ]وَرَسُوْلُهٗ  [ اور اس کے رسول (بھی) ]فَاِنْ [ تو اگر ]تُبْتُمْ [ تم لوگ توبہ کرلو ]فَهُوَ [ تو یہ ]خَيْرٌ [ بہتر ہے]لَّكُمْ  [ تمہارے لیے ]وَاِنْ [ اور اگر ]تَوَلَّيْتُمْ [ تولوگوں نے منہ موڑا ]فَاعْلَمُوْٓا [ تو جان لو]اَنَّكُمْ [ کہ تم لوگ ]غَيْرُ مُعْجِزِي اللّٰهِ  [ اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو ]وَبَشِّرِ [ اور آپ کو خوشخبری دیں ] الَّذِيْنَ [ ان لوگوں کو جنھوں نے]كَفَرُوْا [ کفر کیا]بِعَذَابٍ اَلِــيْمٍ [ ایک درد ناک عذاب کی ]

(آیت ۔ 3) اذان کا مبتدا بھی محذوف ہے جو کہ ھذا ہوسکتا ہے۔ ورسولہ کی رفع بتارہی ہے کہ یہ مبتدا ہے اور اس کی خبر بری ء محذوف ہے۔

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں