اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{لَہُمۡ مِّنۡ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ غَوَاشٍ ؕ وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۱﴾} 

[لَهُمْ [ ان کے لیے]مِّنْ جَهَنَّمَ [ جہنم میں سے ہے]مِهَادٌ [ ایک بچھونا ]وَّمِنْ فَوْقِهِمْ [ اور ان کے اوپر سے ]غَوَاشٍ ۭ [ کچھ چھا جانے والی چیزیں ]وَكَذٰلِكَ [ اور اس طرح ]نَجْزِي [ ہم بدلہ دیتے ہیں ] الظّٰلِمِيْنَ [ ظلم کرنے والوں کو ]

ترکیب: (آیت ۔ 41) مھاد اور غواش مبتدا مؤخر نکرہ ہیں ۔ لھم من جھنم ان دونوں کی قائم مقام خبر مقدم ہے ۔ جبکہ ومن فوقہم ، غواش کی متعلق خبر ہے ۔"

{وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَاۤ ۫ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۴۲﴾} 

[وَالَّذِيْنَ [ اور جو لوگ ]اٰمَنُوْا [ ایمان لائے]وَعَمِلُوا [ اور انہوں نے عمل کئے] الصّٰلِحٰتِ [ نیک ]لَا نُكَلِّفُ [ ہم پابند نہیں کرتے ]نَفْسًا [ کسی جان کو ]اِلَّا [ مگر ]وُسْعَهَآ  [ اس کی وسعت کو ]اُولٰٓئِکَ [ تو وہ لوگ ]اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ  [ جنت والے ہیں]هُمْ [ یہ لوگ ]فِيْهَا [ اس میں ]خٰلِدُوْنَ [ ہمیشہ رہنے والے ہیں ]

(آیت ۔ 42) وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ، مبتدا ہے اور اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ ۚ اس کی خبر ہے ، درمیان میں لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَآ ۡ جملہ معترضہ ہے۔ آیت نمبر۔ 43 سے شروع ہوکر آگے کئی آیات تک قیامت کا ذکر ہے۔ اس لیے ان آیات میں افعال ماضی کا ترجمہ مستقبل میں ہوگا ۔ (آیت ۔ 2: 27، نوٹ ۔ 3)"

{وَ نَزَعۡنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنۡ غِلٍّ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ ۚ وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَ مَا کُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ ہَدٰىنَا اللّٰہُ ۚ لَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُ رَبِّنَا بِالۡحَقِّ ؕ وَ نُوۡدُوۡۤا اَنۡ تِلۡکُمُ الۡجَنَّۃُ اُوۡرِثۡتُمُوۡہَا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾} 

[وَنَزَعْنَا [ اور ہم کھینچ نکالیں گے]مَا [ اس کو جو ]فِيْ صُدُوْرِهِمْ [ ان کے سینوں میں ہے ]مِّنْ غِلٍّ [ کسی قسم کی کوئی کدورت]تَجْرِيْ [ بہتی ہوں گی ]مِنْ تَحْتِهِمُ [ ان کے نیچے سے ] الْاَنْھٰرُ  [ نہریں ]وَقَالُوا [ اور وہ لوگ کہیں گے] الْحَمْدُ [ تمام شکر وتعریف ]لِلّٰهِ [ اللہ ہی کے لیے ہے ] الَّذِيْ [ جس نے ]هَدٰىنَا [ پہنچایا ہم کو ]لِھٰذَا  [ یہاں تک ]وَمَا كُنَّا [ اور ہم نہیں تھے]لِنَهْتَدِيَ [ کہ ہم ہدایت پاتے ]لَوْلَآ [ اگر نہ ہوتا ]اَنْ [ کہ ]هَدٰىنَا [ ہم کو ہدایت دیتا ] اللّٰهُ  [ اللہ ]لَقَدْ جَآءَتۡ [ آچکے تھے ]رُسُلُ رَبِّنَا [ ہمارے رب کے رسول ]بِالْحَقِّ  [ حق کے ساتھ ]وَنُوْدُوْٓا [ اور پکارا جائے گا ]اَنْ [ کہ ]تِلْكُمُ الْجَنَّةُ [ یہ جنت ] اُوْرِثْتُمُوْهَا [ تم لوگوں کو وارث بنایا گیا اس کا ]بِمَا [ بسبب اس کے جو ]كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ [ تم لوگ کرتے تھے ]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں