اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{وَ قَاسَمَہُمَاۤ اِنِّیۡ لَکُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیۡنَ ﴿ۙ۲۱﴾} 

[وَقَاسَمَهُمَآ [ اور اس نے دونوں کو قسم دی ]اِنِّىْ [ بیشک میں ]لَكُمَا [ تم دونوں کے لئے ]لَمِنَ النّٰصِحِيْنَ [ یقینا خیر خواہی کرنے والوں میں سے ہوں ]"

{فَدَلّٰىہُمَا بِغُرُوۡرٍ ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَۃَ بَدَتۡ لَہُمَا سَوۡاٰتُہُمَا وَ طَفِقَا یَخۡصِفٰنِ عَلَیۡہِمَا مِنۡ وَّرَقِ الۡجَنَّۃِ ؕ وَ نَادٰىہُمَا رَبُّہُمَاۤ اَلَمۡ اَنۡہَکُمَا عَنۡ تِلۡکُمَا الشَّجَرَۃِ وَ اَقُلۡ لَّکُمَاۤ اِنَّ الشَّیۡطٰنَ لَکُمَا عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ ﴿۲۲﴾} 

[فَدَلّٰىهُمَا [ تو اس نے پھسلادیا دونوں کو ]بِغُرُوْرٍ  [ فریبوں سے ]فَلَمَّا [ پھر جب ]ذَاقَا [ دونوں نے چکھا ] الشَّجَرَةَ [ اس درخت کو ]بَدَتْ [ تو ظاہر ہوگئے]لَهُمَا [ ان کے لیے ]سَوْاٰتُهُمَا [ ان کی ستروں کے حصے ]وَطَفِقَا [ اور وہ دونوں لگے ]يَخْصِفٰنِ [ چپکانے ]عَلَيْهِمَا [ اپنے اوپر]مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ [ باغ کے پتوں میں سے ] وَنَادٰىهُمَا [ اور پکار ان دونوں کو ]رَبُّهُمَآ [ ان کے رب نے ]اَلَمْ اَنْهَكُمَا [ کیا میں نے روکا نہیں تھا تم دونوں کو ]عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ [ اس درخت سے ]وَاَقُلْ [ اور میں نے کہا نہیں تھا ]لَّكُمَآ [ تم دونوں سے ]اِنَّ [ کہ ] الشَّيْطٰنَ [ شیطان ]لَكُمَا [ تم دونوں کا ]عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ [ ایک کھلا دشمن ہے]

(آیت ۔ 22۔23) لم  پر عطف ہونے کی وجہ سے اقل مجزوم ہے ۔ اسی طرح لم پر عطف ہونے کی وجہ سے ترحمنا مجزوم ہے ۔"

{قَالَا رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾} 

[قَالَا [ ان دونوں نے کہا ]رَبَّنَا [ اے ہمارے رب ]ظَلَمْنَآ [ ہم نے ظلم کیا ]اَنْفُسَنَا  [ اپنی جانوں پر ]وَاِنْ [ اور اگر ]لَّمْ تَغْفِرْ [ تو نے معاف نہ کیا ]لَنَا [ ہم کو ]وَتَرْحَمْنَا [ اور تو نے رحم نہ کیا ہم پر ]لَنَكُوْنَنَّ [ تو ہم لازما ہوجائیں گے]مِنَ الْخٰسِرِيْنَ [ گھاٹا پانے والوں میں سے]

ترکیب : (آیت ۔ 23) زینۃ اللہ اور الطیبت ، دونوں حرم کے مفعول ہیں ۔ اس لیے دونوں حالت نصب میں ہیں۔ خالصتا حال ہے۔ یوم ظرف ہونے کی وجہ سے حالت نصب میں ہے۔ لقوم نکرہ مخصوصہ ہے۔"

{قَالَ اہۡبِطُوۡا بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ وَ لَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۲۴﴾} 

[قَالَ [ (اللہ نے ) کہا ] اهْبِطُوْا [ تم لوگ نیچے اترو ]بَعْضُكُمْ [ تم میں کا کوئی ]لِبَعْضٍ [ کسی کیلئے]عَدُوٌّ  [ دشمن ہے]وَلَكُمْ [ اور تمہارے لیے ]فِي الْاَرْضِ [ زمین میں ]مُسْتَقَرٌّ [ ایک ٹھکانہ ہے ]وَّمَتَاعٌ [ اور برتنے کا کچھ سامان ہے ]اِلٰي حِيْنٍ [ کچھ عرصہ تک ]"

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں