{وَ لَا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا لَمۡ یُذۡکَرِ اسۡمُ اللّٰہِ عَلَیۡہِ وَ اِنَّہٗ لَفِسۡقٌ ؕ وَ اِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ لَیُوۡحُوۡنَ اِلٰۤی اَوۡلِیٰٓئِہِمۡ لِیُجَادِلُوۡکُمۡ ۚ وَ اِنۡ اَطَعۡتُمُوۡہُمۡ اِنَّکُمۡ لَمُشۡرِکُوۡنَ ﴿۱۲۱﴾٪}
[وَلَا تَاْكُلُوْا [ اور تم لوگ مت کھاؤ] مِمَّا [ اس میں سے ] لَمْ يُذْكَرِ [ یاد نہیں کیا گیا ] اسْمُ اللّٰهِ [ اللہ کا نام ] عَلَيْهِ [ جس پر ] وَاِنَّهٗ [ اور بیشک یہ ] لَفِسْقٌ [ یقینا نافرمانی ہے] وَاِنَّ [ اور بیشک ] الشَّيٰطِيْنَ [ شیطان لوگ ] لَيُوْحُوْنَ [ یقینا پیغام رسانی کرتے ہیں ] اِلٰٓي اَوۡلِیٰٓئِہِمۡ [ اپنے کارسازوں کی طرف ] لِيُجَادِلُوْكُمْ [ تاکہ وہ تم لوگوں سے مناظرہ کریں ] وَاِنْ [ اور اگر ] اَطَعْتُمُوْهُمْ [ تم لوگ اطاعت کروگے ان کی ] اِنَّكُمْ [ تو بیشک تم لوگ ] لَمُشْرِكُوْنَ [ یقینا شرک کرنے والے ہو۔"
{اَوَ مَنۡ کَانَ مَیۡتًا فَاَحۡیَیۡنٰہُ وَ جَعَلۡنَا لَہٗ نُوۡرًا یَّمۡشِیۡ بِہٖ فِی النَّاسِ کَمَنۡ مَّثَلُہٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیۡسَ بِخَارِجٍ مِّنۡہَا ؕ کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾}
[اَوَمَنْ [ اور کیا وہ ، جو ] كَانَ [ تھا ] مَيْتًا [ مردہ ] فَاَحْيَيْنٰهُ [ پھر ہم نے زندگی دی اس کو ] وَجَعَلْنَا [ اور ہم نے بنایا ] لَهٗ [ اس کے لئے ] نُوْرًا [ ایک نور] يَّمْشِيْ [ وہ چلتا پھرتا ہے ] بِهٖ [ اس سے ]فِي النَّاسِ [ لوگوں میں ] كَمَنْ [ اس کی مانند ہے ] مَّثَلُهٗ [ جس کے جیسا ] فِي الظُّلُمٰتِ [ اندھیروں میں ہے]لَيْسَ بِخَارِجٍ [ (وہ ) نکلنے والا نہیں ہے ] مِّنْهَا [ ان سے ] كَذٰلِكَ [ اس طرح ] زُيِّنَ [ سجایا گیا ] لِلْكٰفِرِيْنَ [ کافروں کے لیے] مَا [ اس کو جو ] كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ [ یہ لوگ کرتے ہیں ]
ص غ ر : (س) صغرا چھوٹا ہونا ۔ صغیر ، فعیل کے وزن پر صفت ہے ۔ چھوٹا ۔ {وَ کُلُّ صَغِیۡرٍ وَّ کَبِیۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ ﴿۵۳﴾} [ اور چھوٹا بڑا سب کچھ لکھا ہوا ہے] 54:53۔ اصغر ، افعل تفضیل ہے ۔ زیادہ چھوٹا ۔{لَاۤ اَصۡغَرَ مِنۡ ذٰلِکَ وَ لَاۤ اَکۡبَرَ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۶۱﴾} [ نہ اس سے زیادہ کوئی چھوٹی چیز ہے اور نہ ہی کوئی بڑی چیز ہے مگر یہ کہ وہ ایک واضح کتاب میں ہے ] 10:61۔ (ک) صغارا حقیر ہونا ، ذلیل ہونا ۔ صغار ۔ اسم ذات بھی ہے ۔ ذلت ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 124۔ صاغر ۔ اسم الفاعل ہے ۔ چھوٹا ہونے والا ۔ حقیر ہونے والا ۔ ذلیل ہونے والا ۔{اِنَّکَ مِنَ الصّٰغِرِیۡنَ ﴿۱۳﴾} [ بیشک تو حقیر وذلیل ہونے والوں میں سے ہے] 7:13۔
ش ر ح: (ف) شرحا (1) گوشت کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ کر اسے پھیلانا ۔ پھر مطلقا وسعت دینا ، کشادہ کرنا کے لئے آتا ہے ۔{اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَکَ صَدۡرَکَ ۙ﴿۱﴾} [ کیا ہم نے کشادہ نہیں کیا آپ کے لئے آپ کے سینے کو ] 94:1۔ (2) کسی کام یا مسئلہ کے گہرے مطالب کو کھولنا ۔ پھر مطلقا کھولنا کے لئے آتا ہے ۔ زیر مطالعہ آیت ۔125۔ اشرح ۔ فعل امر ہے ۔ تو کشادہ کر ۔ تو کھول ۔{رَبِّ اشۡرَحۡ لِیۡ صَدۡرِیۡ ﴿ۙ۲۵﴾} [ اے میرے رب تو کھول دے میرے لئے میرے سینے کو ] 20:25۔