سورۃ النسآء
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
{یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنۡہَا زَوۡجَہَا وَ بَثَّ مِنۡہُمَا رِجَالًا کَثِیۡرًا وَّ نِسَآءً ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَ الۡاَرۡحَامَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیۡکُمۡ رَقِیۡبًا ﴿۱﴾}
(یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ: اے لوگو! ) (اتَّقُوْا : تم تقویٰ اختیار کرو) (رَبَّـکُمُ : اپنے رب کا ) (الَّذِیْ : جس نے ) (خَلَقَکُمْ : پیدا کیا ) (تم کو ) (مِّنْ نَّـفْسٍ وَّاحِدَۃٍ : ایک ہی جان سے) (وَّخَلَقَ : اور (اس نے) پیدا کیا) (مِنْہَا : اس سے ) (زَوْجَہَا : اس کا جوڑا) (وَبَثَّ : اور (اس نے) پھیلائے) (مِنۡہُمَا : ان دونوں سے ) (رِجَالاً کَثِیْرًا : بہت سے مرد) ( وَّ نِسَآءً : اور عورتیں) (وَاتَّقُوا : اور تم بچو) (اللّٰہَ الَّذِیْ : اس اللہ (کی ناراضگی) سے ) (تَسَآءَلُوۡنَ : تم لوگ باہم مانگتے ہو) (بِہٖ : جس (کے حوالے ) سے ) (وَالْاَرْحَامَ : اور رشتہ داروں (کی حق تلفی) سے) (اِنَّ : یقینا) (اللّٰہَ : اللہ ) (کَانَ : ہے ) (عَلَیْکُمْ : تم پر ) (رَقِـیْـبًا : نگران )
ح و ب
حَابَ یَحُوْبُ (ن) حَوْبًا : کسی جرم کا ارتکاب کرنا‘ گنہگار ہونا۔
حُوْبٌ (اسم ذات) : جرم‘ گناہ۔ آیت زیر مطالعہ۔
ترکیب: ’’ وَاتَّـقُوْا‘‘ کا مفعولِ اوّل ’’ اَللّٰہَ‘‘ ہے اور ’’ اَلْاَرْحَامَ‘‘ مفعولِ ثانی ہے۔ ’’ تَسَآئَ لُـوْنَ‘‘ دراصل ’’ تَسَآءَلُوۡنَ‘‘ ہے۔ ’’ کَانَ‘‘ کی خبر ہونے کی وجہ سے ’’ رَقِـیْـبًا‘‘ حالت ِ نصبی میں ہے۔
نوٹ: کَانَ کا ترجمہ ’’ تھا‘‘ کے بجائے ’’ ہے‘‘ کیا گیا ہے‘ کیونکہ یہاں آفاقی صداقت کا بیان ہے۔ اسی طرح ’’ لَا تَتَـبَدَّلُوا الْخَبِیْثَ بِالطَّیِّبِ‘‘ کا ترجمہ قاعدے کے مطابق کیا گیا ہے۔ قاعدہ یہ ہے کہ بدلے میں جو لیتے ہیں وہ بِنَفْسِہٖ آتا ہے اور جو دیتے ہیں اس پر ’’ بِ‘‘ کا صلہ آتا ہے۔ لیکن یہاں معنی مراد یہ نہیں ہے کہ یتیم کے مال میں سے گندی چیز لے کر اس کی جگہ پاکیزہ چیز مت رکھو‘ بلکہ مراد اس کے برعکس ہے۔ مفسرین نے اس کی یہ توجیہہ کی ہے کہ یتیم کے مال سے اچھی سمجھ کرجو چیز لوگے وہ تمہارے لیے حرام ہے‘ اس لیے گندی ہے اور اپنی جو ناکارہ چیز اس کی جگہ رکھو گے وہ تمہارے لیے حلال ہے‘ اس لیے پاکیزہ ہے۔"
{وَ اٰتُوا الۡیَتٰمٰۤی اَمۡوَالَہُمۡ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الۡخَبِیۡثَ بِالطَّیِّبِ ۪ وَ لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمۡوَالَہُمۡ اِلٰۤی اَمۡوَالِکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حُوۡبًا کَبِیۡرًا ﴿۲﴾}
(وَاٰتُوا : اور تم پہنچائو) (الْیَتٰمٰٓی : یتیموں کو) (اَمْوَالَہُمْ : ان کے مال ) (وَ لَا تَتَبَدَّلُوا: اور تم مت بدلو ) (الْخَبِیْثَ : گندے کو) (بِالطَّیِّبِ : پاکیزہ سے ) (وَلاَ تَاْکُلُوْآ : اور تم مت کھائو ) (اَمْوَالَہُمْ : ان کے مال ) (اِلٰٓی اَمْوَالِکُمْ: اپنے مالوں میں شامل کر کے) (اِنَّـہٗ : یقینا یہ ) (کَانَ : ہے ) (حُوْبًا کَبِیْرًا: ایک بڑا جرم )"