اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

{اِنَّ الَّذِیۡنَ یَکۡفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقۡتُلُوۡنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیۡرِ حَقٍّ ۙ وَّ یَقۡتُلُوۡنَ الَّذِیۡنَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡقِسۡطِ مِنَ النَّاسِ ۙ فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۱﴾} 

[اِنَّ الَّذِیْنَ : بےشک وہ لوگ جو ] [یَکْفُرُوْنَ : انکار کرتے ہیں] [بِاٰیٰتِ اللّٰہِ : اللہ کی آیات کا ] [وَیَقْتُلُوْنَ : اور قتل کرتے ہیں] [النَّبِیّٖنَ : نبیوں کو] [بِغَیْرِ حَقٍّ : کسی حق کے بغیر] [وَّیَـقْتُلُوْنَ : اور وہ لوگ قتل کرتے ہیں] [الَّذِیْنَ : ان لوگوں کو جو] [یَاْمُرُوْنَ : ترغیب دیتے ہیں] [بِالْقِسْطِ : حق کے مطابق ہونے کی ] [مِنَ النَّاسِ : لوگوں میں سے] [فَـبَشِّرْ: تو آپؐ بشارت دے دیجیے] [ہُم : ان کو ] [بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ: ایک دردناک عذاب کی]"

{اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۫ وَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ ﴿۲۲﴾} 

[اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ : یہ وہ لوگ ہیں] [حَبِطَتْ : اکارت ہوئے ] [اَعْمَالُہُمْ : جن کے اعمال ] [فِی الدُّنْیَا : دنیا میں] [وَالْاٰخِرَۃِ : اور آخرت میں] [ وَمَا لَہُمْ : اور ان کے لیے نہیں ہے] [مِّنْ نّٰصِرِیْنَ : کوئی بھی مدد کرنے والا]"

{اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِیۡبًا مِّنَ الۡکِتٰبِ یُدۡعَوۡنَ اِلٰی کِتٰبِ اللّٰہِ لِیَحۡکُمَ بَیۡنَہُمۡ ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ وَ ہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۲۳﴾} 

[اَلَمْ تَرَ : کیا تو نے غور ہی نہیں کیا ] [اِلَی الَّذِیْنَ : ان (کی حالت) کی طرف جن کو ] [اُوْتُوْا : دیا گیا ] [نَصِیْبًا : ایک حصہ ] [مِّنَ الْکِتٰبِ : کتاب سے ] [یُدْعَوْنَ : (جب) وہ لوگ بلائے جاتے ہیں] [اِلٰی کِتٰبِ اللّٰہِ : اللہ کی کتاب کی طرف ] [لِیَحْکُمَ : تاکہ وہ فیصلہ کرے ] [بَیْنَہُمْ : ان کے مابین ] [ثُمَّ : پھر ] [یَتَوَلّٰی : بے رُخی کرتا ہے ] [فَرِیْقٌ : ایک فریق ] [مِّنْہُمْ : ان میں سے ] [وَہُمْ : اور وہ لوگ ] [مُّعْرِضُوْنَ : اعراض کرنے والے ہیں]

غ ر ر

 غَـرَّ (ن) غَرًّا : دھوکا دینا‘ فریب دینا۔ آیت زیر مطالعہ۔

 غُرُوْرٌ (فُعُوْلٌ کے وزن پر جمع) : دھوکے۔ {وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ ﴿۱۸۵﴾} (آل عمران) ’’ اور نہیں ہے دنیوی زندگی مگر فریبوں کا سامان۔‘‘

 غَرُوْرٌ (فَـعُوْلٌ کے وزن پر مبالغہ) : بےانتہا دھوکا دینے والا۔ {وَ غَرَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ ﴿۱۴﴾} (الحدید) ’’ اور تم کو دھوکا دیا اللہ کے بارے میں اس انتہائی دھوکے باز نے۔‘‘

اگلاصفحہ
پچھلا صفحہ

منتحب کریں:

شیئرکریں